26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

قومی صحت پالیسی 2017

Urdu News

نئی دہلی، قومی صحت پالیسی 2017 کو وضع کرنے کے عمل کے دوران متعدد شراکت داروں اور علاقائی مشاورتوں کے ساتھ وسیع پیمانے پر صلاح و مشورہ کیا گیا۔ علاوہ ازیں سنٹرل کونسل آف ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر او ر وزراء کے گروپ سے منظوری حاصل کی گئی۔ اس پالیسی میں 2025 تک سرکاری صحت خرچ کو بڑھا کر مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کا 2.5فیصد کرنا ہے۔ ریاستی حکومتوں سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ صحت کے شعبے میں خرچ کیلئے اپنے بجٹ میں اضافہ کریں۔ قومی صحت پالیسی 2017 کو نافذ کرنے کیلئے ایک تنفیذی فریم ورک مسودہ تیار کیا گیا ہے۔ حکومت  نے تمام متعلقہ حکام سے درخواست کی ہے کہ وہ صحت پالیسی کو نافذ کریں۔ ملک کے باشندوں کو بہترین صحت خدمات اور علاج کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے حکومت نے درج ذیل اقدامات کئے ہیں۔

  • قومی صحت مشن کے تحت مفت دواؤں اورامراض کی تشخیص و علاج کی پہل سے متعلق اقدام کا نفاذ، تاکہ سرکاری صحت مراکز میں بلا قیمت ضروری دوائیں اور تشخیص فراہم کرائی   جا سکیں۔
  • جننی ششو سرکشا کاریہ کرم (جے ایس ایس کے) ، راشٹریہ بال سواستھ کاریہ کرم(آر بی ایس کے)، راشٹریہ کشور سواستھ کاریہ کر م (آر کے ایس کے) کا نفاذ اور دیگر قومی پروگراموں مثلاً نظر ثانی شدہ تپ دق کو کنٹرول کرنے سے متعلق قومی پروگرام (آر این ٹی سی پی) ، نیشنل ویکٹر  بورن ڈیزیز کنٹرول پروگرام (این وی بی ڈی سی پی) کوڑھ کے خاتمے کیلئے قومی پروگرام (این ایل ای پی) ایڈز کو کنٹرول کرنے سے متعلق قومی پروگرام (این اے سی پی ) وغیرہ کا نفاذ ۔ مذکورہ تمام پروگرام کے تحت  تپ دق (ٹی بی)  ایچ آئی وی ایڈز ، ویکٹر بون اور کوڑ کے مریضو ں کو مفت دوائیں دی جاتی ہیں۔
  • ذیلی صحت مراکز پی ایچ سی کو صحت اور ویلنیس مراکز میں منتقل کرنے کا فیصلہ تاکہ جامع بنیادی حفظان صحت مہیا کی جا سکے اور صحت کو فروغ دینے سے متعلق سرگرمیوں کو انجام دیا جا سکے۔
  • ہائپر ٹنشن، شوگر، منھ کے کینسر ، سرویکس اور پستان کے کینسر جیسے 5 عام امراض کی تشخیص کا بندوبست اور ان کے علاج کا بندوبست ۔
  • ضلعی اسپتالوں میں غریب مریضوں کو مفت ڈائلیسس خدمات فراہم کرنے کیلئے پردھان منتری نیشنل ڈائلیسس پروگرام  ۔
  • ریاستوں میں ایمس اداروں کے قیام اور اسپتالوں کو مستحکم کرکے عوامی شعبے میں حفظان صحت سے متعلق خدمات کی دستیابی کو یقینی بنانا اور ملک بھر میں موجودہ سرکاری میڈیکل کالجوں کی جدید کاری کرنا۔
  • ریاستی حکومتوں کے اشتراک و تعاون سے جن اوشدھی اسکیم کے تحت ملک کے سبھی باشندوں کیلئے سستی قیمتوں پر معیاری جنرک دواؤں کی دستیابی کو یقینی بنانا۔
  • راشٹریہ سواستھ بیمہ یوجنا (آر ایس بی وائی)، اس کے تحت بلا نقد صحت کوریج پر مبنی اسمارٹ کارڈ فراہم کرایا جاتا ہے۔
  • یہ اطلاع آج راجیہ سبھا میں پوچھے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں صحت اور خاندانی بہبود کی وزیر مملکت محترمہ انو پریہ پٹیل  نے دی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More