31 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ای-ویزا کے ساتھ آنے والے بحری سیاحوں کو بایو میٹرک اندراج کی ضرورت سے چھوٹ

Urdu News

نئی دہلی، ملک میں بحری سیاحت کو فروغ دینے کی غرض سے اور ہندوستان کو ایک پُرکشش بحری سیاحتی مقام بنانے کیلئے داخلی امور کی وزارت نے جہاز رانی کی وزارت کی درخواست پر 31دسمبر 2020 تک یعنی تین سال کی مدت کیلئے بایومیٹرک اِنرولمنٹ کی ضرورت سے ای-ویزا کے ساتھ آنے والے بحری سیاحوں کو چھوٹ دی ہے۔ اس سے اس طرح کے مسافروں کے امیگریشن کلئرنس تیزی سے ہوگی اور انہیں ساحل پر زیادہ وقت گزارنے کا موقع ملے گا۔ یہ ایک اہم عنصر بھی ہے۔

جہاز رانی کی وزارت امیگریشن کلیرنس کے طریقۂ کار کو آسان بنانے کی سمت میں کام کر رہی ہے اور مسافروں کو اس وقت گراہک دوست اور  پریشانی سے پاک لاجسٹک طریقۂ کار فراہم کرے گی، جب وہ ہندوستانی بندرگاہوں پر اپنے جہازوں سے اتریں گے اورل اس پر سوار ہوں گے۔ ای ویزا کی سہولت ممبئی، مورموگاؤ، نیو منگلور ، کوچین اور چنئی یعنی پانچ شہروں کے پانچ اہم بندرگاہوں میں رکھی گئی ہے۔ اب تک مسافروں کو پہلےآنے پر بندرگاہ پر امیگریشن کلرنس کیلئے بایومیٹرکس کی ضرورت ہوتی تھی۔ البتہ ان بندرگاہوں پر کروز ٹرمنلز میں موجودہ سہولتوں کے ساتھ امیگریشن طریقۂ کار زیادہ سے زیادہ 9 منٹ میں تمام بحری مسافروں کیلئے امیگریشن کلر کرنے کے بین الاقوامی طور پر تسلیم کئے گئے ضابطے زیادہ لے رہا ہے۔ یہ اس وجہ سے اہم ہے کیونکہ 18-2017 اور 20-2019 کے رواں بحری سیزن  کیلئے کروز جہازوں کی آمد کے پروگرام کے مطابق کئی کروز جہاز ، جو ہندوستان آر ہے ہیں، وہ بڑے جہاز ہیں۔ ان میں 2000سے 4000 مسافرسوار ہیں۔ توقع ہے کہ ان میں بیشتر کروز جہازای-ویزا پر آئیں گے اور ان تمام مسافروں کے بایومیٹرک انرولمنٹ امیگریشن کلیرنس کو سست کر دیں گے۔

آسان کیا گیا یہ امیگریشن طریقہ کار بڑی بندرگاہوں پر بحری مسافروں کے تربے کو بڑھانے اورانہیں راغب کرنے کیلئے اقدامات کے سلسلے کا ایک حصہ ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More