33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدر جمہوریہ نے پنڈت رام نارائن شرما قومی آیوروید ایوارڈ پیش کئے

Urdu News

نئی دہلی، صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے آج راشٹرپتی بھون میں 2008 سے 2014 کے لئے پنڈت رام نارائن شرما قومی آیوروید ایوارڈ پیش کئے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ صحت مند زندگی کے لئے آیوروید ایک جامع طبی نظام ہے۔ اس طریقۂ علاج میں انسانی جسم کے طبعی، ذہنی، روحانی اور سماجی پہلوؤں نیز ان کے باہمی روابط کو پیش نظر رکھا جاتا ہے۔ آیوروید اور یوگا ذہن اور جسم کے درمیان یہ رشتے کی تحقیق پر مبنی ہے۔صحت مند جسم کا تصور ، صحت مند ذہن سے متعلق ہے۔ اسی طرح سے صحت مند ذہن کا انحصار صحت مند جسم پر ہے۔ ہمیں آنے والی نسلوں کو ترغیب دلانی چاہئے کہ وہ انسانی شخصیت کے دونوں پہلوؤں یعنی ذہنی اور جسمانی پر توجہ مرکوز کریں۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان کے جنگلات، پہاڑ اور گاؤں ادویاتی پودوں اور جڑی بوٹیوں کے اصل مآخذ ہیں۔ ملک کے نوے فیصد ادویاتی پودے اور جڑی بوٹیاں جنگلوں سے حاصل کی جاتی ہیں۔ ہمارے جنگلوں میں پانچ ہزار سے زیادہ قسم کی جڑی بوٹیاں پائی جاتی ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ اس بیش بہا مآخذ کا تحفظ اور حفاظت کی جائے۔ لوگوں کو ادویاتی پودوں اور جڑی بوٹیوں کی حفاظت کے تئیں حساس ہونا چاہئے۔

اس موقع پر موجود آیوروید ماہرین سے خطاب کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ جدید طرز زندگی سے متعلق بیماریاں انسانوں پر تیزی کے ساتھ اثرانداز ہورہی ہیں اور دنیا ہندوستان سے متبادل ادویات کی منتظر ہے۔ اس مرحلے پر آیوروید اہم رول ادا کرسکتا ہے۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ ایسی بیماریوں کی روک تھام، ان کے علاج اور ان کے بندوبست کے لئے آیوروید کو ایک مضبوط ذریعہ کے طور پر مستحکم کرنے کی بڑی ذمے داری ماہرین کی ہے۔

پنڈت رام نارائن شرما نیشنل آیوروید ایوارڈ کا قیام رام نارائن وید آیوروید ریسرچ ٹرسٹ کے ذریعے 1982 میں عمل میں آیا تھا۔ ہر سال اس سے ایک مشہور و معروف آیورویدک اسکالر کو نوازا جاتا ہے۔ اس ایوارڈ کے تحت دو لاکھ روپئے نقد، لارڈ دھنونتری کی چاندی کی مورتی اور ایک توصیف نامہ دیا جاتا ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More