31 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

قومی ایڈ ز کنٹرول تنظیم(ناکو) نے 2017ء کے لئے ایچ آئی وی کا تخمینہ جاری کیا

Urdu News

نئی دہلی، قومی ایڈز کنٹرول تنظیم (ناکو) نے آج یہاں ایک تقریب میں ایچ آئی وی سے متعلق 2017ء کے تخمینے کی ایک رپورٹ جاری کی ہے۔ایڈز کی روک تھام کے قومی پروگرام(این اے سی پی ) کے تحت یہ ایچ آئی وی تخمینے کے سلسلے کا 14واں راؤنڈ ہے۔ناکو انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) اور طبی اعداد وشمار کے قومی ادارے (این آئی ایم ایس) کے اشتراک سے  ہر دو سال میں ایچ آئی وی کا تخمینہ پیش کرتا ہے۔بھارت میں ایچ آئی وی تخمینہ کا پہلا راؤنڈ 1998ء میں کیا گیا تھا، جبکہ آخری راؤنڈ 2015ء میں کیا گیا۔

رپور ٹ میں قومی ایڈز سرگرمیوں کے سلسلے میں ایک ایڈز کی روک تھام کے ساتھ ساتھ ایڈز کے علاج کے محاذ پر بھی قابل قدر کامیابیوں کو اجاگر کیا گیا اور اس بات کا اشارہ دیا گیا ہے کہ اس میں کسی پیچیدگی کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے، کیونکہ ملک 2030ء تک ‘‘ایڈز کے خاتمے’’ کے حصول کی جانب قدم بڑھا رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق 2017ء میں بھارت میں تقریباً 21.40لاکھ لوگ ایچ آئی وی(پی ایل ایچ آئی وی) سے متاثر ہیں ، جس میں تقریباً 87.58ہزار ایچ آئی وی کے نئے متاثرین ہیں اور 69.11ہزار افراد کی 2017ء میں ایڈز کی وجہ سے موت ہوئی ہے۔ تقریباً22675 ماؤں کو اینٹی ریٹرووائرل  تھیراپی (اے آر ٹی) کی ضرورت ہے تاکہ ماں سے بچے کو ایچ آئی وی کی منتقلی کو روکا جاسکے۔ایچ آئی وی تخمینہ 2017ء میں بھارت میں ایچ آئی وی کی وباء کی قسم سے متعلق پچھلے بیانات کی توثیق کی گئی ہے یعنی قومی سطح پر ایچ آئی وی کے پھیلنے کی رفتار بہت دھیمی ہے، لیکن کچھ جغرافیائی خطوں میں یاآبادی کے کچھ گروپوں میں اس کے پھیلنے کی رفتار زیادہ ہے۔ رپورٹ میں اس بات کو اجاگر کیا گیا ہے کہ ملک میں سالانہ نئے ایچ آئی وی انفیکشن میں کمی کی شرح حالیہ برسوں کے تناسب میں سست رہی ہے ۔

رپورٹ میں یہ نتیجہ نکالایا گیا ہے کہ مجموعی طورپر اس پروگرام کا کافی اثر ہوا ہے اور نئے انفیکشن میں 80 فیصد سے زیادہ کمی آئی ہے جو 1995ء میں اپنے عروج پر تھی۔ اسی طرح ایڈز سے متعلق اموات میں2005ء  میں سب سے زیادہ ہونے کے بعد سے 71فیصد کی کمی آئی ہے۔ یواین ایڈز 2018ء کی رپورٹ کے مطابق نئے انفیکشن میں کمی کی اوسط شرح 47 فیصد، جبکہ ایڈز سے متعلق اموات کی اوسط شرح میں 51 فیصد کی کمی آئی ہے۔

ایچ آئی وی تخمینے کا مقصد بھارت میں قومی اور ریاستی ؍یوٹی سطح پر ایچ آئی وی کی وبا کی موجودہ صورتحال کے بارے میں معلومات کو تاحال بنانا ہے۔ایچ آئی وی تخمینے میں بالغ افراد میں ایچ آئی وی  انفیکشن ، سالانہ نئے ہونے والے انفیکشن ، ایڈز سے متعلق شرح اموات اور ماں سے بچے کو ہونے والی ایچ آئی کی روک تھام وغیرہ کے نتائج پیش کئے جاتے ہیں۔ان مثالی تخمینوں کی ضرورت اس لئے ہے کہ اس بیماری کو ناپنے کا کوئی براہ راست اور بھروسے مند طریقہ نہیں ہے، جس سے اس وباء کا پتہ لگایا جاسکے اور نگرانی کیا جاسکے اور دنیا بھر کے ملکوں میں کئے جانے والے اقدامات کا تجزیہ کیا جاسکے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More