32 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

فوج نے اپنی ویر ناریوں اور قریبی وارثوں سے رابطہ قائم کیا

Urdu News

نئی دہلی، بیٹل ایکس ڈویژن کی سرپرستی میں سپاہیوں کی ایک ٹیم نے 3 ستمبر  2019 سے 15 ستمبر 2019 تک  ویر ناریوں  اور قریبی  وارثوں سے رابطہ قائم کرنے کی  سائیکل مہم  کامیابی سے مکمل کرلی ہے۔ 927 کلو میٹر طویل اس مہم میں   مارواڑ خطے  کے  اجمیر  ، بھلواڑہ  ، پالی ، جودھپور  اور جیسلمیر  اضلاع  کے اندرونی علاقوں کا احاطہ کیا گیا۔ سپاہیوں کی  اس ٹیم نے  ویر ناریوں اور  قریبی  وارثوں  کو  جنگ اور  سپاہیوں کی جسمانی  معذوری  سے متعلق  ان کے  حقوق  کے بارے میں  بیداری پیدا کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20190916-WA0134V3JM.jpg

سائیکل مہم کی اس ٹیم نے  بہت سے  معذور سپاہیوں کے ساتھ بات چیت کی اور  ان کے اہل خانہ کو  مختلف قسم کے  مالی فوائد اور اسکیموں کے بارے میں آگاہ کیا جن کے  وہ  حق دار ہوسکتے ہیں۔ مہم  جوئی کی اس  ٹیم نے  شاہ پورہ  بھلواڑہ  میں  65 سابق فوجیوں اور  12  ویر ناریوں  کے مسائل کو حل کیا ۔ انہوں نے  دھوسالہ میں  جنگ میں شہید ہونے والے سپاہیوں  کے   14  قریبی  وارثوں  اور  22 سابق فوجیوں  ، سوجاٹ میں  جنگ میں شہید ہونے والے سپاہیو کے  5   قریبی وارثوں  اور  12 سابق فوجیوں  ، پالی میں  جنگ میں شہید ہونے والے سپاہیوں کے 12  قریبی وارثوں اور 32  سابق فوجیوں ، سجارا میں  جنگ میں شہید ہونے والے  سپاہوں کے 18 قریبی وارثوں اور 56 سابق فوجیوں ، دائی جار میں  جنگ میں شہید ہونے والے سپاہوں کے 8  قریبی وارثوں اور 38 سابق فوجیوں  اور جیسلمیر  کے کلاؤ میں 52 سابق فوجیوں کے مسائل کو حل کیا۔ اس مہم جو ٹیم نے  بھلواڑہ ، پالی  ، سوجاٹ،  ڈانگیا واس اور  چرائی  میں  اسکولی بچوں اور مقامی نوجوانوں کے ساتھ  مفید گفتگو کی۔

اس مہم جوئی ٹیم کو  میجر جنرل  ٹی کے آئیچ نے 16 ستمبر 2019  کو جیسلمیر  سے روانہ کیا تھا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More