26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل ’’استر‘‘ کا ایس یو-30ایم کے آئی کی پرواز کے دوران کامیاب آزمائش کی گئی

Urdu News

نئی دہلی، فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل استر کی آج اڈیشہ کے ساحل کے قریب  پرواز کے دوران کامیاب آزمائش کی گئی۔ اس میزائل کو آج  استعمال کی  آزمائش  کے ایک حصے کے طور  پر ایس یو – 30 ایم کے آئی  طیارے سے  داغا  گیا ۔ اس میزائل نے ، جو ملک میں  تیار کردہ  فضا سے فضا میں مار کرنے والا پہلا میزائل ہے ، درست طور پر  اپنے  ہدف کو نشانہ بناتے ہوئے  اپنی صلاحیت کا ثبوت دیا۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/PIC1B1LL.PNG

اس مشن کے پروفائل کو   ایک نصابی کتاب  کے اصول پر مرتب کیا گیا۔ مختلف راڈار  ، الیکٹرو آپٹیکل ٹریکنگ سسٹم  (ای او  ٹی ایس)  اور دیگر  سینسر کے ذریعے  میزائل کی  پرواز  کو جانچا گیا  اور  اس بات کی تصدیق کی گئی کہ  اس نے  پوری طرح درست طور پر اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے اس کامیاب آزمائش کے  لئے ڈی آر ڈی او  اور  فضائیہ کی  ٹیموں کو مبارک باد دی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More