32 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

شمال مشرقی نوجوانوں کیلئے حکومت نے متعدد اقدامات کئے ہیں: ڈاکٹر جتیندرسنگھ

Urdu News

نئی دہلی، ؍جولائی ؍ شمال مشرقی خطے کی ترقیات ، (ڈی او این ای آر) کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ، وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلائی سائنسز کےوزیر مملکت ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے کہا ہے کہ شمال مشرقی خطے کے نوجوانوں کیلئے متعدد نئے اقدامات اور پہل قدمیاں نوجوانوں کیلئے شرو ع کی گئی ہیں، جبکہ دیگر اجلاسات ابھی التوا میں ہیں۔ کل یہاں گفت و شنید کے ایک سلسلے کے دوران، جس کا اہتمام بھارتی صنعتوں کی کنفیڈریشن نے کیاتھا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ شمالی مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت(ڈونر ) نے نوجوان اسٹارٹ اپ کیلئے وینیوڈھونڈھنے کا کام کیا ہے اور اسے وینچر فنڈ کا نام دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شمال مشرقی خطے کے نوجوانوں کی تابناک اور عمدہ صلاحیتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے، جس کے تحت بین الاقوامی مقابلوں اور جمناسٹکس میں کامیابی ، جدید ترین سہولیات سے آراستہ کھیل کود یونیورسٹی جیسے ادارے جلدی قائم کئے جائیں گے۔ یہ تمام تر پیش رفت اس زمین کیلئے ہوگی، جو پہلے حاصل کی جا چکی ہے۔

ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے یہ بھی کہا کہ سیٹلائٹ کے توسط سے سول سروسیز کے امتحانات کی تیاری کیلئے کوچنگ کا اہتمام کرنےاور دوردراز علاقوں میں رہائش پذیر نوجوانوں کو ٹیلی ایجوکیشن کی سہولت فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ اس ریاست کے کچھ حصوں میں ایسے نوجوان رہتے ہیں، جنہیں چنددیگر بڑے شہروں اور دیگر شہروں میں اس سہولت سے محروم ہونے کا احساس ہوتا ہے، جو ان کے دیگر ساتھی اٹھارہےہوتے ہیں۔تریپورہ کی لڑکی محترمہ دیپا کرماکرکی مثال دیتے ہوئے، جنہوں نے اپنی حیثیت کو جمناسٹک کے شعبے میں اپنی کارکردگی کے توسط سے منوایا ہے۔ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے کہا کہ انہیں یہ دیکھ کر بڑی خوشی ہوئی ہے کہ ڈونر کی وزارت نے بھی اس کے ابتدائی برسوں میں اس کی سرپرستی کرنے کی کوشش کی تھی۔ اگرچہ اپنے اوائل کےدوران اسے ڈھالنے کی کوشش کی تھی۔ اگرچہ اپنے ان دنوں کے سلسلے میں زیادہ چیزوں تک رسائی نہیں تھی اور ایک محض رسمی تربیت دی جاتی تھی۔

کنکٹی ویٹی میں ہونے والے تیز تراضافے کا مطلب یہ ہے کہ ان علاقوں میں گزشتہ تین برسوں کے دوران نقل و حمل کے ذرائع میں بھی اضافہ ہوگا۔ ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے کہا کہ نئےکاروباری گھرانے او رسرمایہ کار کو شمال مشرق میں اپنی دلچسپی ظاہر کرنی چاہئےاور اگر ایسا ہوتا ہے، تو روزگار کی فراہم کیلئے ایک نیک شگون ہوگا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ یہاں تک کہ اس سال سیاحوں کی آمد کی تعداد میں قابل ذکر اضافہ درج کیا گیا ہے۔ اب شمال مشرقی خطے کو ہمارے ٹورآپریٹروں کےذریعے جو توجہ دی جا رہی ہے، وہ اس اضافے کا باعث ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے کہا کہ سرکاری-نجی-شراکت داری(پی پی پی) ماڈل ان تمام اقدامات کو آگے بڑھانے کیلئے مدد گار ثابت ہوگا اور نجی شعبے میں ان کو بڑے پیمانےپر کارپوریٹ ، سماجی ذمہ دار ی کے تحت دوردراز کےعلاقوں میں کام کرنے کیلئے راغب کیاجائےگا۔انہیں اس کے لئے ٹیکس استثنائی فراہم کی جا سکتی ہے۔ یہ استثنائی اس سی ایس آر کیلئے ہوگی، جو اس خطے میں متعلقہ مقصد کے حصول کیلئے بروئےکارلائےجائیں گے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More