43 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پہلی جنگ عظیم کے دوران، شہید ہوئے ہندوستانی فوج کے دو فوجیوں کی آخری رسومات کی تقریب فرانس کے لا جارج، فوجی قبرستان میں 12 نومبر کو

Urdu News

نئی دہلی۔11  نومبر؛  20 ستمبر، 2016 کو پیرس سے تقریباً 230 کلومیٹر کے فاصلے پر لیوینٹی  فوجی قبرستان کے قریب، رچبورگ گاؤں کی جنوبی سمت کی جانب، کانکنی کے  دوران دو انسانی باقیات پائے گئے۔ ان کی جانچ پڑتال پر، انہیں 39 ویں رائل گڑھوال رائفلز  کی ہلاکتوں کے طور پر  نشاندہی کی گئی۔ دولت مشترکہ جنگ قبر کمیشن (سی ڈبیو ڈبلیو یو جی سی ) کے دفتر نے فرانس حکومت اور فرانس میں ہندوستانی  سفارت خانے سے مشورہ کرکے، ان ہندوستانی  فوجیوں کی آخری رسوم کی تقریب، لیوینٹی  فوجی قبرستان میں، پورے فوجی اعزاز کے ساتھ اور کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس تقریب میں حصہ لینے کے لیے ہندوستانی  فوج کی جانب سے گڑھوال رائفلز ریجیمنٹل  مرکز کے كمانڈینٹ، گڑھوال رائیفلز ریجیمنٹل  پائپ بینڈ کے دو بیگپائپرس (مشك وادك)، اور فیسٹوبرٹ  کی جنگ کے بہادر ہیر آنجہانی نایک دروان سنگھ نیگی، وکٹوریہ کراس کے پوتے کرنل نتن نیگی کو نامزد کیا گیا ہے۔ اسی ترتیب میں، شہید فوجیوں کی قبر کی مٹی کو ان کے آبائی وطن واپس لائی جائے گی۔

پہلی / 39 ویں اور دوسری 39 ویں رائل گڑھوال رائفلز  کی گڑھوال بریگیڈ نے پہلی عالمی جنگ کے دوران فرانس اور فلینڈرس  کی ان خطرناک خندقوں میں عظیم بہادری کا  مظاہرہ کیا تھا۔ برطانوی اور ہندوستانی فوج  نے اپنے کندھوں پر اس جنگ کا مقابلہ کیا اور اپنے فرائض کو انجام دیتے ہوئے شہادت پائی۔ گڑھوال بریگیڈ نے فرانس اور  فلینڈرس تھیٹئر میں 6 جنگی اعزاز اور دو وکٹوریہ کراس حاصل کیے۔

اس مقدس موقع پر، ہندوستانی  فوج کے سربراہ، ہندوستانی فوج کی جانب سے بریگیڈیئر اندرجيت چٹرجی اور گڑھوال رائفلز  ریجیمنٹل  مرکز کے كمانڈینٹ اور صوبیدار میجر ترلوک سنگھ نیگی  کے ذریعے ہندوستانی میرٹھ ڈویژن کے شہیدوں کو نووے چیپل  جنگ یادگار پر گلہائے  عقیدت پیش کیا جائے گا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More