38 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جناب دھرمیندر پردھان نے پی وی سندھو کو مبارک باد دی ہے

Urdu News

نئی دہلی، پیٹرولیم اور قدرتی گیس نیز فولاد کے محکمے کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے  آج مایہ ناز بیڈمنٹن کھلاڑی  محترمہ پی وی سندھو اور ان کے والد  جناب  پی وی  رمن سے یہاں ملاقات کی۔ انہیں قوم کے لئے  قابل فخر قرار دیتے ہوئے   جناب پردھان نے   انہیں مبارک باد دی اور بی ڈبلیو ایف  عالمی چیمپئن شپ جیتنے پر  ان کی حوصلہ افزائی کی۔انہوں نے  محترمہ   سندھو کے لئے مستقبل کی  ان کی کوششوں  کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جن میں 2020 کے اولمپک مقابلے بھی شامل ہیں۔

اس موقع پر جناب پردھان نے  انہیں اور ان کے والد کو  ایک یادگاری سکہ  پیش کیا جو حکومت ہند کی ٹکسال نے  ناباکالیبر تہوار کے  موقع پر جاری کیا تھا۔   انہوں نے  محترمہ  سندھو کو  اوڈیشہ کی ایک  روایتی شال بھی پیش کی۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image002W8OZ.jpg

نوجوان بیڈمنٹن کھلاڑی کو سماجی تبدیلی کا ذریعہ بننے کی   ترغیب دیتے ہوئے جناب پردھان نے تجویز کیا کہ وہ  اپنی آواز  سووچھ بھارت ابھیان  جل شکتی ابھیان  اور پلاسٹک کے استعمال سے گریز کرنے جیسے  قومی مشنوں اور مہموں میں  استعمال کریں   جن کا خواب   وزیراعظم جناب نریندر مودی نے دیکھا ہے۔

وزیر موصوف سے ملاقات کرنے کے بعد  میڈیا سے بات کرتےہوئے  محترمہ پی وی سندھو  نے خوشی کا اظہار کیا  اور جناب دھرمیندر پردھان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے انہیں مبارک باد دی ہے۔ انہوں نے  اپنی حمایت کے لئے راشٹریہ    اسپات نگم لمیٹیڈ  کا بھی شکریہ ادا کیا۔  محترمہ پی وی سندھو آر آئی این ایل  کی  برانڈ امبیسڈر ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More