37 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

فضائیہ کے سربراہ کا فرانس کا دورہ

वायु सेना प्रमुख का फ्रांस दौरा
Urdu News

نئی دہلی جولائی فضائیہ کے سربراہ ایر چیف مارشل بریندر سنگھ دھنوا پی وی ایس ایم ، اے وی ایس ایم ، وائی ایس ایم ، وی ایم ، اے ڈی سی 17 تا 20 جولائی فرانس کے سرکاری دورے پر ہیں ۔ اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کی فضائیہ کے مابین موجودہ دفاعی تعاون کو مزید مستحکم کرنا ہے ۔ ابھی تعاون کے شعبہ میں فوجی ٹریننگ کورسز میں تبادلہ ، متعلقہ موضوع کے ماہرین کے باہمی دورے اور مشترکہ فضائی مشق شامل ہیں ۔

فضائیہ کے سربراہ اپنے قیام کے دوران فرانس کے مسلح افواج کے اعلی فوجی حکام کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کریں گے ۔ ملاقات کے دوران موجودہ جغرافیائی و سیاسی منظرنامے میں دونوں ممالک کے مسلح افواج کو در پیش چیلنجوں پر بات چیت کرنے کی توقع ہے ۔ دورے کا اہم مرکز دونوں ملکوں کے مابین دوطرفہ تعلقات کے فروغ ، دفاعی تعلقات کو بہتر بنانا اور دفاعی تعاون کے مزید شعبوں کا خاکہ ہو گا ۔ فضائیہ سربراہ فرانس کے فضائیہ کے صدر مقام اور کچھ آپریشنل فضائی اڈے کا دورہ کریں گے ۔ فضائیہ سربراہ فرانس میں فوجی ہوابازی کی صنعت کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے اور ہندوستانی رافل پی ایم ٹی انفرا اسٹرکچر کا دورہ کریں گے ۔ فضائیہ سربراہ کا رافل میں پرواز کرنےکا بھی منصوبہ ہے ۔

فضائیہ کے سربراہ کے اس دورے سے دونوں ملکوں کی فضائیہ کے مابین دفاعی تعاون کو فروغ دینے میں مزید تیزی آئے گی اور مستقبل میں زیادہ سے زیادہ بات چیت اور تعاون کی راہ ہموار ہوگی ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More