Online Latest News Hindi News , Bollywood News

این ڈی ایم سی اسمارٹ سٹی منصوبوں کی مدت مقرر؛ ایک ہزار 240 کروڑ روپئے کی لاگت سے اکتوبر میں کام شروع ہوگا

स्‍मार्ट पहल के बाद विद्यालयों में नामांकन और ओपीडी पंजीकरण की संख्‍या में वृद्धि-एनडीएमसी अध्‍यक्ष
Urdu News

نئی دہلی۔ جولائی رہائش اور شہری ترقی کی وزارت نے نئی دہلی میونسپل کونسل سے کہا ہے کہ وہ اسمارٹ سٹی منصوبوں کو وقت سے پہلے مکمل کریں تاکہ ملک بھر میں اسمارٹ سٹی کی تعمیر کی مثال پیش کی جا سکے۔ کل شام ہاؤسنگ اور شہری ترقی کے سیکرٹری جناب درگا شنکر مشرا نے این ڈی ایم سی اسمارٹ سٹی پلان کے نفاذ کا جائزہ لینے کے دوران اس مقررہ مدت کا تعین کیا گیا۔ اس موقع پر این ڈی ایم سی کے چیئرمین جناب نریش کمار نیز وزارت اور کونسل کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

این ڈی ایم سی نے ایک ہزار آٹھ سو کروڑ روپے کا اسمارٹ سٹی منصوبہ شروع کیا ہے۔ اس سال اکتوبر سے اہم منصوبوں پر مختلف مراحل پر کام شروع کرے گا جس کے لیے ٹینڈر کا کام جاری ہے۔ اس میں کمانڈ اور کنٹرول سینٹر، سمارٹ پانی و بجلی گرڈ، خان مارکیٹ میں کثیر سطحی پارکنگ، سینسرپر مبنی اسمارٹ پارکنگ، پبلک موٹر سائیکل شیئرنگ،اضافی333 کلاسوں میں بہتر سہولیات، گٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ، اسمارٹ عوامی حفظان صحت مرکز وغیرہ شامل ہیں۔ 13 سڑکوں کو دوبارہ ڈیزائن کیا جائے گا۔ ان میں 31 کلومیٹر کا دائرہ شامل ہوگا۔ سات سڑکیں کناٹ پلیس سے منسلک کی جائیں گی۔ ان پر جلد کام شروع ہو جائے گا۔

پانچ سو کروڑ روپئے کی لاگت سے مختلف منصوبوں پر اگلے سال مارچ تک کام شروع کیا جائے گا۔ ان میں يشونت پیلس میں ہندوستانی سرمایہ کاری سینٹر، شیواجی ٹرمینل ٹرانسپورٹ مرکز اور موتی باغ میں عالمی معیار کا ہنرمندی کا مرکز، انکیوبشن سینٹر اور پریٹن بھون وغیرہ شامل ہیں۔ پروجیکٹ کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے این ڈی ایم سی کے چیئرمین جناب نریش کمار نے بتایا کہ نئی دہلی میونسپل کونسل نے سمارٹ پہل کے ساتھ منصوبہ بندی کا سمارٹ آغاز کر دیا ہے جس کے مثبت نتائج بھی آنے شروع ہو گئے ہیں۔ طلباء کے اندراج کی تعداد اور اوپی ڈی رجسٹریشن میں کافی بہتری آئی ہے۔ 444 کلاسوں کو اسمارٹ کلاس روم کے طور پر تبدیل کیا جا چکا ہے۔ کونسل کے ذریعہ چلائے جا رہے ہسپتالوں میں آن لائن رجسٹریشن جاری ہے۔ موبائل ایپ اسمارٹ سٹی 311 کے ذریعے شہری جڑے ہوئے ہیں۔ مختلف آن لائن خدمات کا استعمال بڑھ رہا ہے۔

ہاؤسنگ اور شہری ترقی کے سیکرٹری جناب درگا شنکر مشرا نے این ڈی ایم سی سے کہا کہ 311 اپلی کیشن پر مزید خدمات جیسے بسوں کا ٹائم ٹیبل، بس سٹاپ، پارکنگ سے متعلق معلومات بھی فراہم کریں۔ انہوں نے یہ ہدایت بھی دی کی این ڈی ایم سی کے ایریا میں رہنے والے لوگوں کو اس پلیٹ فارم کے تحت لایا جانا چاہئے اور اس ایپ کے استعمال کی مزید حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے۔ این ڈی ایم سی چیئرمین جناب نریش کمار نے یقین دہانی کرائی کہ زیادہ تر منصوبوں پر اس سال اکتوبر تک کام شروع ہو جائے گا اور باقی منصوبوں پر اگلے سال مارچ میں کام شروع ہو جائے گا۔ اس طرح 2020 کی مقررہ مدت سے پہلے ہی تمام اسمارٹ سٹی منصوبے مکمل کر لئے جائیں گے۔

جناب نریش کمار نے ہاؤسنگ اور شہری ترقی کی وزارت سے درخواست کی کہ وہ ازسرنو اسمارٹ ڈیزائن اور مینجمنٹ کے لئے ’سینٹرل وستا‘ منتقل کریں۔ وزارت نے اس مطالبے پر غورکرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

سروجنی نگر علاقے میں کثیر سطحی کار پارکنگ کے کم استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری جناب درگا شنکر مشرا نے کہا کہ کونسل اس پارکنگ کے مکمل استعمال کے لئے ایکشن پلان لائے اور کناٹ پلیس اور خان مارکیٹ میں پیدل مسافروں کے لیے فوٹ اوور بنائے جانے کے لئے مناسب کام کی منصوبہ بندی پر جلد کام کرے۔

کونسل کے اسمارٹ سٹی منصوبوں کے نفاذ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے جناب مشرا نے کہا کہ لوگوں کو ان اقدامات کے فوائد کے بارے میں معلومات مہیا کرائیں۔اس کے لئے خصوصی مواصلات آؤٹ ریچ پروگرام بنائے جانے چاہئے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مربوط کمانڈ و کنٹرول سینٹر، سمارٹ پانی و بجلی گرڈ وغیرہ سے مؤثر وسائل کے انتظام کی راہ ہموار کرے گا۔ اس سے متعلق لوگوں کو زیادہ سے زیادہ معلومات فراہم کی جانی چاہئے اورعوامی شراکت داری کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے۔

این ڈی ایم سی چیئرمین جناب نریش کمار نے بتایا کہ این ڈی ایم سی نے مختلف عمارتوں کی چھتوں پر 3.30 میگاواٹ شمسی توانائی کے شمسی پینل لگائے ہیں۔ انہوں نے یہ مشورہ بھی دیا کہ مختلف مرکزی دفاتر کی عمارتوں کی چھتوں پر مفت یا کم سے کم سرمایہ کاری پر شمسی پینل لگانے کے لئے این ڈی ایم سی کو اجازت دی جانی چاہئے۔

جناب ڈی ایس مشرا نے یہ بھی کہا کہ این ڈی ایم سی کے لیے مختلف بڑے پارکوں کو بھی سمارٹ انداز میں تبدیل کرنا چاہئے۔ یہ کام بہت ہی کم لاگت سے مکمل ہو سکتا ہے لیکن اس سے لوگ پارک میں بہتر محسوس کر سکیں گے اور اچھا تجربہ حاصل کر پائیں گے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More