34 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اے پی ای ڈی اے کا نیا ترقیاتی اقدام: ریاستی حکومت کے ذریعہ زراعت سے متعلق اندراج اور اس کی منظوری کے لئے درخواست دینے کے لئے ایک ایپ

APEDA's new progressive step An App to apply for farm registration and approval by State Govt. & Lab Sampling
Urdu News

نئی دہلی، ہارٹی نٹ (باغبانی سے متعلق) ایک ایسا مربوط قابل شناخت نظام ہے جسے اے پی ای ڈی اے نے وضع کیا ہے۔ اس نظام کے ذریعہ  شراکت داروں کو انٹرنیٹ پر مبنی الیکٹرانک خدمات فراہم کی جاتی ہیں تاکہ معیارات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے بھارت سے یوروپی یونین تک برآمدات کے لئے زراعت سے متعلق اندراج، انگور، انار اور سبزیوں کی جانچ اور اسناد کاری کا راستہ ہموار کیا جاسکے۔موبائل ٹیکنالوجی  سے فائدہ اٹھانے کی غرض سے اے پی ای ڈی اے  نے ایک ایسا موبائل ایپ وضع کیا ہے جس سے کسان زراعت سے متعلق اندراج، درخواست اور اس کی صورتحال کی جانچ ریاستی حکومت کے ذریعہ منظوری اور مجاز تجربہ گاہوں کے ذریعہ لیب کے نمونے  کا راستہ ہموار کرنے کے لئے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ توقع ہے کہ اس موبائل ایپ سے کسانوں اور دوسرے شراکت داروں میں قابل شناخت سافٹ ویئر سسٹم تک رسائی بڑھے گی۔

اس نئے موبائل ایپ سے ریاستی باغبانی اور زرعی محکمے کو کسانوں، کاشت کے مقام، مصنوعات اور جائزوں کی ریئل ٹائم تفصیلات حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔زراعت کے اندراج اور منظوری کے بعد کسانوں کو منظوری کی اطلاع مل جاتی ہے۔ اس ایپ کی اہم خصوصیات درج ذیل ہیں۔

  • زراعت سے متعلق   آن لائن درخواست اور  صورتحال کی جانچ
  • ریاستی باغبانی ، زرعی محکمے کےذریعہ کسانوں کی درخواستوں کی آن لائن پروسیسنگ اور منظوری
  • ریاستی باغبانی، زرعی محکمے کے ذریعہ کسانوں ، کاشت اور مصنوعات کا اندراج
  • ایپ کے ذریعہ اندراج شدہ کاشت کے جغرافیائی  مقام  کا پتہ لگانا
  • نمونے کے جغرافیائی مقام سمیت اے پی ای ڈی اے کے ذریعہ مجاز شدہ تجربہ گاہوں کے ذریعہ نمونے یکجا کرنا

اے پی ای ڈی اے کے جی ایم ڈاکٹر ترون بجاج نے نئے موبائل ایک کے تصور اور اس کے ارتقائی عمل کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کارروائی شروع کی۔ اے پی ای ڈی اے کے چیئرمین جناب پی کے سنگھ نے ممتاز شخصیات کے خیرمقدم کیا اور پھر اجتماع سے خطاب کیا۔ انہوں نے ماضی میں اے پی ای ڈی اے کے ذریعے کئے گئے متعدد اقدامات مثلاً  انار نٹ، گریپ نٹ، قابل شناخت سافٹ ویئر کے لئے ٹریس نٹ شروع کئے جانے کا ذکر کیا۔ انہوں نے نئے موبائل ایک کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس ایپ سے کسانوں کو جوڑنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس ایپ کے ذریعہ نہ صرف یہ کہ کسان اور زرعی اندراج کا عمل سہل ہوگا بلکہ مصنوعات کے نمونوں کی لیباریٹری جانچ بھی آسان ہوجائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس ایپ کو انگلش کے علاوہ ہندی اور مراٹھی میں بھی لانچ کیا جارہا ہے تاکہ یہ صارف دوست بن سکے۔

ایس ایف اے سی کی ایم ڈی محترمہ سومنتا چودھری نے نئے موبائل ایک کی ستائش کی اور ایف پی او ایس اور اے پی ای ڈی اے کی نیٹ ورکنگ کے ذریعہ ایس ایف اے سی اور اے پی ای ڈی اے کے درمیان باہمی تعاون کے شعبوں پر روشنی ڈالی۔ تجارت سکریٹری، حکومت ہند  محترمہ ریتا ٹیوٹیا نے اس ایپ کو لانچ کیا۔ ایپ کی لانچنگ کے بعد ایک فلم دکھائی گئی جس میں نئے ایپ کے استعمال کے تمام پہلوؤں کے بارے میں بتایاگیا ہے۔

تجارت سکریٹری نے مشورہ دیا کہ یہ موبائل ایپ اینڈرائڈ کے  علاوہ آئی او ایس سسٹم پر بھی دستیاب کرایا جائے  اور اس ایپ اور دیگر قابل شناخت سسٹم کو ملکی زبانوں میں تیار کیا جائے تاکہ صارفین اسے بہتر طور پر  سمجھ سکیں۔

براہ مہربانی’ اے پی ای ڈی اے فارمر کنکٹ‘ ایپ کوڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے

  http://apeda.gov.in/apedawebsite/Grapenet/Hortinet.htm  پر جائیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More