31 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

فروخت اور سپلائی کرتے وقت غیر ملکی سفارتی مشنوں /اقوام متحدہ تنظیموں کا خصوصی شناخت نمبر قبول کرنا لازمی ہے

Urdu News

 نئی دہلی، غیر ملکی سفارتی مشنوں  / اقوام متحدہ تنظیموں کی طرف سے اس سلسلہ   میں متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں   کہ   مال سپلائی کرنے والے    غیر ملکی مشنوں    /قونصل خانوں یا اقوام متحدہ تنظیموں کو    ساما ن فروخت کرتے وقت یا سپلائی کرتے وقت    ا ن تنظیموں کا خصوصی شناخت نمبر   (یوآئی این) ریکارڈ کرنے پر    متعلقہ فروخت کنندہ  رضا مند نہیں ہوتے۔   یہ بات یاد رکھنے کی ہے کہ   غیر ملکی سفارتی مشنوں / اقوام متحدہ تنظیموں کو   سامان کی فروخت یا سپلائی   بالکل اسی طرح ہے جس طرح  کسی دوسرے  کاروباری کی طرف سے صارفین کو فروخت کی جانے والی اشیاء (بی 2سی) اور اس سے   سپلائر کے ٹیکس میں کوئی اضافہ نہیں ہوتا۔    غیر ملکی سفارتی مشنوں  / اقوام متحدہ  تنظیموں کو اس طرح کی  فروخت   سے   یہ فائدہ ہوگا کہ وہ   ہندستان میں ادا کئے گئے    اپنے  ٹیکس کی  واپسی کا دعوی کرسکیں گے۔  اس لئے    یہ  مشورہ دیا جاتا ہے کہ کسی بھی حالت میں سپلائر کو   سفارت کار  یا اہل کار  کے ٹیکس انوائس پر یو آئی این   کو  درج کرنے کو منع نہیں کرنا چاہئے۔

 یہ بات بھی یاد رکھنے کی ہے کہ     غیر ملکی مشن/  قونصل خانے یا اقوام متحدہ کی تنظیمیں کوئی خریداری کرتے وقت    ان کو  الاٹ کئے گئے اسی یو آئی این کا اندراج کریں گی ۔

خصوصی شناخت نمبر (یو آئی این) 15 اعداد کا ایک نمبر ہوتا ہے جو اقوام متحدہ کی کسی خصوصی ایجنسی   یا کسی     کثیر ملکی مالی ادارے اور تنظیم کو الاٹ کیا جاتا ہے جسے   اقوام متحدہ کے ( مراعات اور  استثنعات ) قانون 1947 کے تحت  مشتہر کیا جاتا ہے۔    یو آئی این کے    پہلے دو اعداد    اس   ملک کو ظاہر کرتے ہیں جہاں  یہ سفارتی مشن /قونصل خانہ ایمبسی واقع ہے۔    ا س سلسلہ میں تفصیلات    جی ایس ٹی  مشترکہ پورٹل    سرچ ٹیکس پیئر پر دیکھے جاسکتے ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More