32.1 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

غیر مقیم ہندوستانیوں اور ریزیڈنٹ درخواست دہندگان کو دفعہ 197 اور دفعہ 206 سی ( 9 ) کے تحت درخواستیں آن لائن داخل کرنے سے استثنائی

Urdu News

نئی دہلی، براہِ راست ٹیکسوں کے مرکزی بورڈ ( سی بی ڈی ٹی ) نے فیصلہ کیا ہے کہ  غیر مقیم ہندوستانیوں اور ریزیڈنٹ درخواست دہندگان کے معاملے میں  دفعہ 197 اور دفعہ 206 سی ( 9 ) کے تحت  آن لائن درخواستیں داخل کرنے کے سلسلے میں استثنائی فراہم کی جائے ۔

          آمدنی ٹیکس 1962 ایکٹ کے قاعدہ نمبر 28 کے تحت 25 اکتوبر ، 2018 ء کو جاری کئے گئے نوٹفکیشن نمبر 74/2018 میں  ترمیم کی گئی ہے تاکہ  کمتر تخفیف  یا ٹیکس ایکٹ 1961 کی دفعہ 197  کے تحت تخفیف کے لئے الیکٹرانک فائلنگ تشخیص کی جائے اور اس کے لئے ای وی سی کا ڈجیٹل دستخط استعمال میں لایا جائے ۔ اسی طرح کی ترامیم   قاعدہ نمبر 37 جی میں بھی عمل میں لائی گئی تھیں تاکہ  وسیلے کی بنیاد پر  وصول کئے جانے والے کم ٹیکس یا بالکل ٹیکس نہ وصولنے کے سلسلے میں دفعہ 206 سی ( 9 ) کے تحت  داخل کی جانے والی درخواستوں  کی تشخیص کی جا سکے ۔ آن لائن فائلنگ کا طریقۂ کار  ٹی آر اے سی ای ایس پورٹل  کے ذریعے  سی پی سی – ٹی ڈی ایس کے تحت فراہم کرایا گیا ہے اور  فارم نمبر 13 وہ مشترکہ کامن فارم ہے ، جو دفعہ 197 اور دفعہ 206 سی ( 9 ) کی درخواستوں کے لئے یکساں طور پر استعمال ہوتا ہے ۔

          دفعہ  197 اور دفعہ 206 سی ( 9 ) کی تجاویز پر معقول طریقے سے عمل در آمد کو یقینی بنانے کی غرض سے اور  فارم نمبر 13 پر آن لائن درخواستیں داخل کرنے کے عمل میں  چند  درخواست دہندگان کو پیش آنے والی مشکلات کے پیش نظر ، براہ راست ٹیکسوں کے مرکزی بورڈ ( سی بی ڈی ٹی ) کو دفعہ 119 ( 1 ) ، آمدنی ٹیکس ایکٹ کے تحت   چند اختیارات حاصل ہیں ، جو درج ذیل ہیں :

غیر مقیم بھارتیوں کو  ، جو ٹی آر اے سی ای ایس کے تحت اپنے آپ کو درج رجسٹرڈ کرانے سے معذور ہیں ، انہیں یہ استثنائی فراہم کرنا کہ وہ ٹی ڈی ایس افسر یا 31 مارچ ، 2019 ء تک اے ایس کے مراکز پر فارم نمبر 13 پر  درخواستیں پُر کرکے دستی طور پر داخل کر سکتے ہیں ۔

یہ استثنائی فراہم کرنا کہ وہ ریزیڈنٹ درخواست دہندگان ، جو 31 دسمبر ، 2018 ء تک   اے ایس کے مراکز یا ٹی ڈی ایس افسروں کے روبرو فارم نمبر 13 پر دستی طور پر درخواستیں داخل کرنا چاہیں ، وہ بھی ایسا کر سکتے ہیں ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More