21 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

عالمی تنظیم تجارت کے غیررسمی وزارتی اجتماع میں 52 ممالک نے شرکت کی

Urdu News

عالمی تنظیم تجارت کا سب سے بڑا غیررسمی وزارتی اجتماع آج نئی دہلی میں شروع ہوا۔اس اجتماع کے ابتدائی اجلاس میں عالمی تنظیم تجارت کے  ڈائرکٹر جنرل جناب رابرٹو ازیویدو سمیت 52ملکوں کے مندوبین کے وفود شرکت کررہے ہیں۔ 27ملکوں کے وزراء اور نائب وزراء بھی اس اجتماع میں شامل ہیں۔ کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب سریش پربھو نے اس اجتماع کے شرکاء کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ اجلاس شریک ممالک کو آزاد اور صاف ستھرے مباحثے کا موقع فراہم کرے گا۔ اس موقع پر تمام وفود کے سربراہوں نے اس اجلاس کے اہتمام کیلئے کامرس و صنعت کے وزیر کی کوششوں کی ستائش کی  اور کہا کہ اس سے عالمی تنظیم تجارت میں کام کرنے کیلئے سیاسی رہنمائی فراہم ہوسکے گی۔

یہ غیررسمی مباحثے پورے دن جاری رہیں گے اور اس میں شامل مندوبین عالمی تنظیم تجارت میں نئی توانائی پیدا کرنے کے لئے ان مباحثوں کی تفصیلات کو استعمال کر سکیں گے۔ اس اجلاس کا اختتام خطبہ صدارت کے ساتھ ہوگا ۔ یہ خطبہ صدارت کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب سریش پربھو پیش کریں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More