34 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کھڑک پور جنکشن پر 19 نومبر 2017 کو نئے الیکٹرا نک انٹر لا کنگ نظام کی شروعات

Urdu News

نئی دہلی، نومبر۔ہندوستان کے ریلوے کے محکمہ کا ایک بڑا کا ر نا مہ یعنی 800 روٹوں کا الیکٹرانک انٹر لا کگ (ای آئی)نظام ، مغربی بنگا ل میں کھڑک پور اسٹیشن پر 19 نومبر 2017 کو شام 6 بج کر 12 منٹ پر شروع کر دیا گیا ۔ یہ ای آئی نظام دنیا کے سب سے بڑے نظاموں میں سے ایک ہے اور اس نے 423 روٹوں کے پرا نے روٹ ریلے انٹر لا کنگ نظام کی جگہ لی ہے ۔

مغربی بنگا ل کا کھڑک پور اسٹیشن جو جنوب اور مغرب کی طرف سے کولکتہ کا ایک بڑا راستہ ہے ، مشرقی ہندوستان کے اہم ترین ریلوے اسٹیشنوں میں سے ایک ہے ۔ روزانہ اس اسٹیشن پر میل / ایکسپریس، ما ل گاڑیوں اور مضافاتی ٹرینوں کے تقریباً 116 جوڑے گزرتے ہیں جن میں ہزاروں مسافرسفر کر تے ہیں ۔

اس نظام کو چا لو کر نے کا کا م ٹرینوں کو 12 گھنٹے کے لئے روک کر کیا گیا ۔ اس الیکٹرانک انٹر لا کنگ نظام کو شروع کر نے کی تیا ریاں تقریباً 18 مہینے پہلے شروع کی گئی تھیں اور اس میں ہزاروں گھنٹوں تک تنصیب اور آزما ئش کا کا م ہوا ۔ عام طور پر اس نوعیت کا اور اس طرح کا زبردست کا م جس میں بڑے پیما نے پر یارڈوں میں بڑی تبدیلیاں ہو تی ہیں ۔ کئی دن تک نا ن انٹر لا کنگ کا م کے ذریعہ کیا جا تا ہے جس سے بڑے پیما نے پر ریلوں کی آمد و رفت میں رکا وٹ پڑتی ہے ۔ اور لوگوں کو بڑی پریشانی کا سا منا کر نا پڑتا ہے ۔ ٹرینوں کو نہ صرف منسوخ کر نا پڑ تا ہے بلکہ ٹرینیں لیٹ بھی چلتی ہیں ۔ اس طرح کی صورت حال سے گریز کر نے کے لئے ا س کا م کو صرف 12 گھنٹے ٹریفک روک کر انجام دینے کے لئے اختراعی نوعیت کی منصوبہ بندی کی گئی جس سے ٹریفک میں کم سے کم رکاوٹ پڑی اور مسا فروں کو کم سے کم پریشانیوں کا سا منا کر نا پڑا۔ جنوب مشرقی ریلوے کی طرف سے زبردست منصوبہ بندی اور تیا ریوں کی وجہ سے الیکٹرانک انٹر لا کنگ کی شروعات صرف 10 گھنٹے ٹریفک رو ک کر انجام دی گئی۔ یعنی مقررہ وقت سے بھی 2 گھنٹے پہلے ۔

نئے الیکٹرانک انٹر لا کنگ کے ذریعہ کھڑک پور جنکشن پر 2 زائد پلیٹ فا رم مربوط کر دیئے گئے ، ہا وڑا سائیڈ سے تیسری لا ئن اور آدرا سے دوسری لائن کھڑ ک پور جنکشن تک شروع کی گئی ۔ اس کے علا وہ کھڑک پور جنکشن پر اصل الیکٹرانک انٹر لا کنگ نظام سے ما ل گاڑیوں کی روا نگی کو بھی یقینی بنا دیا گیا ہے ۔

بڑے پیما نے پر فرا ہمی اور لچکدا ری کو یقینی بنا نے کی خاطر اس الیکٹرانک انٹر لا کنگ نظام نے انتہائی قابل بھروسہ آپٹیکل فائبرس کیبل (او ایف سی)ایک گھیرے کی شکل میں بچھا کر 9 سے زیا دہ زونوں کی انٹر لا کنگ کو آسان بنا دیا ہے ۔ اس کے استعمال سے تا نبے کے کیبل کے استعمال میں کمی آ گئی ہے جونہ صرف یہ  کہ بھروسہ کے قابل نہیں تھے ، ان کی دیکھ ریکھ بھی مشکل تھی ، اکثر چوری ہو جا یا کر تی تھی اور زیا دہ قیمت کے بھی تھے۔ ‘‘ماؤس اینڈ کی بورڈ’’ کے استعمال کے ذریعہ الیکٹرانک ویڈیو ڈسپلے یونٹ(وی ڈی یو)سے لا ئن کلیر ہو نے کے سگنل ملنے اور را ستے طے کرنے کی سہولت بھی فراہم کر دی گئی ہے ۔

کھڑک پور جنکشن پر الیکٹرانک انٹر لا کنگ نظام کے شروع ہو نے سے جنو ب مشرقی ریلوے میں ٹرینوں کی نقل و حرکت میں خاطر خواہ تیزی آجائے گی اور ریل اور ایکسپریس ٹرینیں بہت حد تک وقت پر چلنے لگیں گی اور ما ل گاڑیوں کی اوسط رفتار بھی بڑھ جا ئے گی ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More