34 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی وزیر مملکت شریپد یسو نائک نے نریلہ میں ہومیو پیتھی کے قومی انسٹی ٹیوٹ کا سنگ بنیادرکھا

Urdu News

نئی دہلی: آیوش کے مرکزی وزیر مملکت جناب شریپد یسو نائک نے آج نریلہ میں ہومیو پیتھی کے قومی انسٹی ٹیوٹ کا سنگ بنیاد رکھا ۔ یہ قومی سطح کا انسٹی ٹیوٹ ہوگا اور کولکتہ میں  ہومیو پیتھی کے قومی انسٹی ٹیوٹ کے طرز پر قائم کیا جائے گا۔اس موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب نائک نے کہا کہ ہومیو پیتھی دنیا بھر اورہندوستان میں تیزی سے مقبولیت حاصل کررہی ہے اور اسے لوگ قبول کررہے ہیں۔ ہومیو پیتھی ملک بھر میں  بھی بہت مقبول ہوگئی ہے ۔

          وزیر موصوف نے مزید کہا کہ وزارت نے ملک میں  آیوش کے نظام کو ترقی دینے  ،اسے فروغ دینے  کے علاوہ اسے تیزی سے پھیلانے کےلئے مختلف اقدامات کئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آیوش اداروں میں  طلبا کے داخلے میں یکسانیت لانے  اور اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ ہونہار طلبا  17-2016 سے آیوش    طریقہ علاج کورسز کی طرف آئیں  ، وزارت نے  سی بی ایس ای کے ذریعہ کرائے گئے   قومی اہلیت کے داخلہ ٹیسٹ  (نیٹ ) کی میرٹ لسٹ   استعمال کرکے  آیوش  یو جی کورسز  میں داخلے کا عمل شروع کردیا ہے ۔ مزید یہ  کہ پوسٹ  گریجویٹ کورسز کے لئے  قومی سطح کا کامن داخلہ ٹیسٹ کرایا  گیا تھا۔ اس ٹیسٹ کو  آل انڈیا پوسٹ گریجویٹ انٹرینس ٹیسٹ  (اے آئی اے پی جی ای ٹی ) کا نام دیا گیا ہے۔

          شمال  مغربی دہلی کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر اودت راج  اور شمالی دلی میونسپل کارپوریشن   کے مئیر جناب آدیش گپتا بھی اس موقع پر موجود تھے۔

          دلی کے نریلہ علاقے میں ہومیو پیتھی کا قومی انسٹی  ٹیوٹ دس ایکڑ آراضی پر قائم کیا جائے گا۔ یہ آراضی ڈی ڈی اےسے لے لی  گئی ہے۔  کُل رقبہ  50  ہزار  مربع  میٹر میں ہوگا ۔  ا س انسٹی ٹیوٹ میں   100  بستر والے اسپتال کی تجویز ہے اور معیاری تعلیم  اور تحقیق  میں   مہارت کے ایک سینٹر   کی بھی تجویز ہے ۔  ہومیو پیتھی میں اعلی ٰ معیار کی تحقیق اور علاج میں خلیج کو پُر کرنے کے لئے صرف پوسٹ گریجویشن اور پی ایچ ڈی طلبا     کو ہی داخلہ دیا جائے گا۔اس پروجیکٹ پر کل لاگت 302 کروڑروپے آئے گی۔

          ادارہ سات  زمروں میں  پوسٹ گریجویٹ کورسز کی پیش کش کرے گا۔    ہرسال تعلیمی سال میں  ہرشعبے میں  سات طلبا کو پی جی میں داخلہ دیا جائے گا جبکہ  دس  طلبا کو سالانہ  پی ایچ ڈی   میں داخل دیا جائے گا۔ اسپتال کا او پی ڈی حصہ جنرل اور خصوصی کلینک پر مشتمل ہوگا۔

          اس کے علاوہ دیگر ذیلی کام کاج میں کلینیکل   تشخیص اورتحقیق  کے لئے سینٹرل لیباریٹری کے ساتھ ساتھ  تشخیص  کی دیگر سہولتیں  بھی شامل ہوں گی ۔انسٹی ٹیوٹ  ،فیکلٹی  ، آپریشن تھیئٹر ،آئی سی یو بستر ،ریڈیو لاجی ، فیزیو تھریپی ، یوگا ،فارمیسی اور ہاؤس کیپنگ  خدمات کے لئے رہائشی  سہولت فراہم کرے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More