33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

افسران کیلئے مقامی زبانیں سیکھنا انتہائی اہم ہے: نائب صدر جمہوریہ ہند

Urdu News

نئیدہلی۔ نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیانائیڈو نے کہا ہے کہ افسران کیلئے مقامی زبانیں سیکھنا انتہائی اہمیت رکھتا ہے کیوں کہ اس سے نہ صرف یہ کہ اثرآفرینی میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ مقامی لوگوں کے ساتھ بہتر طریقے سے گفتگو کی جاسکتی ہے۔ جناب وینکیانائیڈو نیشنل اکیڈمی آف ڈائریکٹ ٹیکسز ناگپور کے انڈین ریوینیو سروس آفیسر کے 71ویں زیرتربیت گروپ سے خطاب کررہے  تھے۔ یہ زیر تربیت افسران نائب صد ر جمہوریہ موصوف سے ملاقات کیلئے آئے تھے۔

جناب وینکیانائیڈو نے کہا کہ افسران کو اپنی مادری زبان کا ماہر ہونا چاہئے اور جس قدر زیادہ ممکن ہوسکے دیگر زبانوں کا علم حاصل کرنا چاہئے۔ کسی زبان کے خلاف رویہ نہیں ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ آنجہانی سردار ولبھ بھائی پٹیل نے ہندوستان کو متحد  کرنے اور آئی اے ایس اور آئی پی ایس جیسی سروسز شروع کرنے کے عمل میں اہم کردار ادا کیا  تھا۔ جن کا مقصد ملک  میں اتحاد ویکجہتی پیدا کرنا تھا۔ آنجہانی پٹیل چاہتے تھے کہ افسران صاحب کردار ہوں ، صاحب اہلیت ہوں اور ان کا رویہ معقول ہونا چاہئے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More