27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند جھارکھنڈ میں ریاست کی یوم تشکیل کی تقریبات سے خطاب

President of India in Jharkhand; addresses foundation day celebrations of the state
Urdu News

 نئی دلّی، صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے رانچی میں آج جھارکھنڈ ریاست کی یوم تشکیل سال گرہ تقریبات میں شرکت کی اور اس موقع پر خطاب بھی کیا۔ انھوں نے اس موقع پر مختلف فلاحی اور ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا یا ان کا سنگ بنیاد رکھا۔

اس موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے جھارکھنڈ کے عوام کو ریاست کی تشکیل کی سترہویں سال گرہ پر مبارکباد دی۔ انھوں نے کہا کہ ریاست کی تشکیل کے دن کی تقریبات میں موجود لوگوں کے جوش کو انھوں نے محسوس کیا ہے اور انھوں نے حقیقت میں سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کے ویژن کی تعریف کی ہے، جنھوں نے جھارکھنڈ ریاست کی تشکیل کا فیصلہ کیا تھا۔

صدر جمہوریہ نے مجاہد آزادی برسا منڈا سمیت جھارکھنڈ کے ان بہادر لوگوں کو خراج عقیدت پیش کیا جن کی آج سال گرہ منائی جارہی ہے، ان میں سیدو کانہو، چاند بھیرو، تلک مانجھی، نیلمبر پیتامبر اور جے پال سنگھ منڈا شامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ان ہیرو نے مساوات اور انصاف پر مبنی سماج کی تشکیل کے لئے اپنی جانیں نچھاور کیں۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہمیں ملک کی تعمیر اور جھارکھنڈ کی ترقی کے لئے عزم کرنا چاہئے، جہاں ہر شخص برسا منڈا کے خوابوں کے مطابق مساوات اور خوش حالی کا تجربہ حاصل کرے گا۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ جھارکھنڈ ایک ایسی ریاست ہے جس پر قدرت بھی مہربان ہے، کیونکہ وہاں ملک کے 40 فیصد معدنیاتی وسائل ہیں۔ یہ صنعت کی ترقی کے لئے زبردست موقع فراہم کرتا ہے۔ انھوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ جھارکھنڈ بہترین کارکردگی انجام دے رہا ہے اور وہ ملک کی دوسری سب سے زیادہ شرح ترقی والی ریاست ہے۔ مزدوروں کی اصلاحات کے شعبے میں اس نے گزشتہ دو سال میں پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ 2014 میں کاروبار کرنے کو آسان بنانے کے لئے معاملے میں جھارکھنڈ کا اب بہترین ریاستوں میں شمار ہوتا ہے۔

اس سے پہلے صدر جمہوریہ نے دھرتی آبا، برسا منڈا کے مجسمے پر خراج عقیدت پیش کرکے رانچی میں اپنی مصروفیات کا آغاز کیا۔

بعد میں دن میں صدر جمہوریہ نے رانچی میں پرم ہنس یوگانند کی کتاب ‘‘ گاڈ ٹاکس وِد ارجن – دی بھگود گیتا’’ کے ہندی ترجمے کی پہلی کاپی حاصل کی۔ انھوں نے گورنر جھارکھنڈ محترمہ دروپدی مرمو سے ایک کاپی حاصل کی جنھوں نے باقاعدہ اس کتاب کا اجرا کیا تھا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے یوگوڈا ست سنگ سوسائٹی اور ان سے جڑے لوگوں کو مبارک باد دی جنھوں نے دنیا بھر میں یوگا کے پیغام کو پھیلانے میں اپنی بیش بہا خدمات انجام دی ہیں۔ انھوں نے سوسائٹی کے آشرم اور میڈیٹیشن سنٹر کی خدمات کی بھی ستائش کی، جو سماجی ، فلاحی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More