34 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدر جمہوریہ کے اعزاز میں چیف آف اسٹاف کمیٹی کی جانب سے الوداعی تقریب

Urdu News

نئی دہلی۔ چیف آف اسٹاف کمیٹی نے معزز صدر جمہوریہ اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کے اعزار میں 21 جولائی 2017 کو ایک الوداعی کا تقریب کا اہتمام کیا ۔

معزز نائب صدر جمہوریہ ، معزر وزیر اعظم ، معزز وزیر دفاع ، معزز وزیر مملکت برائے دفاع ، فوجی سربراہان اور وزارت دفاع اور مسلح افواج کے دیگر اعلی حکام  نے اس تقریب میں شرکت کی ۔

مانک شو سینٹر میں منعقدہ ایک سادہ اور شاندار تقریب  میں صدر جمہوریہ،  جو مسلح افواج کے سپریم کمانڈر بھی ہیں ،  نے اعلی فوجی افسران سے بات چیت کی ۔

چیف آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین اور بحریہ کے سربراہ نے صدر جمہوریہ کی دانشمندی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ مسلح افواج کے تمام عملوں کے لیے عظیم تحریک کے باعث رہے ہیں ۔ معزز صدر جمہوریہ نے اپنے الوداعی خطاب میں مسلح افواج کے تمام ارکان اور ان کے اہل خانہ کے تئیں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے شہیدوں اور ان کے اہل خانہ کو ملک کے تئیں ان کی قربانیوں کو خراج عقیدت بھی  پیش کیا ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More