37 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم نے ٹیکسٹائل انڈیا 2017 کا افتتاح کیا

Text of PM's address at the Inauguration of Textile India 2017
Urdu News

نئی دہلی، وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج بھارت کے اولین میگا ٹیکسٹائل ٹریڈ فیئر یعنی کپڑے کی صنعت کے ایک بڑے  تجارتی میلے کا افتتاح گاندھی نگر، گجرات میں کیا۔ اس موقع پر  مہاتما مندری، گاندھی نگر میں حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے  وزیراعظم نے کہا کہ میک ان انڈیا کی بنیاد پر بھارت کی کپڑے کی صنعت میں ’ہنرمندی، کسوٹی، رفتار‘ اور ’صفر سقم‘ کے حصول شامل کئے جارہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ کپڑے کی صنعت کا شعبہ بامعنی طور پر روزگار کے مواقع فراہم کرتا ہے اور زراعت کے بعد روزگار فراہم کرنے والا دوسرا سب سے بڑا آجر بھی ہے۔ وزیراعظم نے توقع ظاہر کی کہ ٹیکسٹائل انڈیا 2017 کے شعبے کے عالمی اور بھارتی سرکردہ افراد کو بھارت کی سازگار پالیسی اور ماحول، استحکام اور مواقع سے واقف کرایا گیا۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کپڑے کی صنعت کی وزیر  محترمہ زوبین ایرانی کے کہا کہ آج کپڑے کے شعبے میں اس بڑے میلے کی کامیابی کے ساتھ ایک تاریخ رقم ہوگی۔ وزیر موصوفہ نے کہا کہ  ٹیکسٹائل انڈیا 2017  محترم وزیراعظم کے میک انڈیا کے خواب کو آگے بڑھائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کلیدی شراکت کے لئے مندوبین کو گفت شنید میں شامل ہونے کے لئے ترغیب دینے کے علاوہ اس بڑے میلے سے عالمی کپڑا صنعت کے سرکردہ افراد آگے آئیں گے اور ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوں گے جو انہیں  بھارت کی کپڑا صنعت کے تابناک مستقبل کا اندازہ کرنے میں مدد دیگا۔ انہوں نے مطلع کیا کہ 106 ممالک کے عالمی شہری، 15 ہزار بھارتی خریدار اور فروخت کار، 25000 بین الاقوامی خریدار، بین الاقوامی مندوبین اور نمائندگان اور صناع اور بنکر یہاں آئے ہیں اور اپنے فن کی نمائش کررہے ہیں اور یہ سب کچھ ایک ہی چھت کے نیچے منعقد ہورہا ہے۔ محترمہ ایرانی نے کہا ٹیکسٹائل انڈیا 2017 نے کپڑے کی صنعت کی روایت اور ٹکنالوجی دونوں کو یکجا کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  یہ میلہ وزیراعظم کی اس خواہش کو تقویت دیتا ہے جس کے تحت وہ پوری بھارتی کپڑا صنعت ویلیو چین کو مضبوط اور مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔یہ صنعت جس کا سفر فارم سے لیکر فائبر تک اور فائبر سے فیبرک تک کے مراحل پر مبنی ہے نیز فیبرک سے فیشن یعنی کپڑے سے لباس اور پھر فیشن سے غیر ممالک تک کا راستہ ہموار کرتا ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More