39 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدر جمہوریہ نے پرتھوی ڈیفنس ویہائیکل انٹر سیپٹر میزائل کے کامیاب تجربہ کے لیے ڈی آر ڈی او کو مبارکباد پیش کی

صدر جمہوریہ نے پرتھوی ڈیفنس ویہائیکل انٹر سیپٹر میزائل کے کامیاب تجربہ کے لیے ڈی آر ڈی او کو مبارکباد پیش کی
Urdu News

نئی دہلی، 12 فروری صدر جمہوریہ جناب پرنب مکھرجی نے پرتھوی ڈیفنس ویہائیکل (پی ڈی وی) انٹرسیپٹر میزائل کے کامیاب تجربہ کے لئے ڈی آر ڈی او کو مبارکباد پیش کی ہے۔

دفاعی تحقیق و ترقی کے محکمہ کے سیکریٹری اور ڈی آر ڈی او کے چیئرمین ڈاکٹر ایس کرسٹوفر کو بھیجے ایک پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا ہے ’’میں پرتھوی ڈیفنس ویہائیکل (پی ڈی وی) انٹرسیپٹر میزائل کے کامیاب تجربہ سے منسلک تمام لوگوں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔‘‘

ہندوستان اب ان چند منتخب ملکوں کے گروپ میں شامل ہو گیا ہے جن کے پاس ایسے بیلسٹک میزائل کا دفاعی نظام ہے۔ ڈی آر ڈی اے کے ذریعہ حاصل کی گئی اس کامیابی پر ملک فخر کرتا ہے۔ یہ ہندوستان کی دفاعی صلاحیتوں کو فروغ دینے میں ایک قابل ذکر سنگ میل ہے اور مستقبل میں بیلسٹک میزائل کے خطرات کے مقابلے اضافی سلامتی فراہم کرے گا۔

سائنسدانوں، انجینئروں، تکنیکی ماہرین کی ٹیم کے ارکان اور اس مشن سے منسلک دیگر تمام لوگوں کو میری جانب سے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کریں۔میں آنے والے برسوں میں ڈی آر ڈی او کی مسلسل کامیابی کا متمنی ہوں ۔

Related posts

11 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More