38 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

چین بھارت مشترکہ مشق ’’شانہ بہ شانہ 2018‘‘

Urdu News

نئیدہلی۔ بھارت  مشترکہ فوجی مشق ’’شانہ بہ شانہ 2018‘‘ کا ساتواں ایڈیشن 23 دسمبر 2018 کو اختتام پذیر ہوا۔ مشق میں محاصرے ، تلاش کی کارروائی، دہشت گردوں کی کمیں گاہوں  پر چھاپے ، سراغ حاصل کرنے اور مشترکہ کارروائیوں جیسے ، دہشت گردی سے نمٹنے کے مختلف پہلوؤں پر لیکچرز اور بات چیت شامل  کی گئی۔ ایک دوسرے کے ساتھ ملکر کام کرنے اور مشترکہ کام کاج کے فروغ کیلئے دونوں دستوں کیلئے مربوط فائرنگ کا اہتمام بھی کیا گیا۔

تحفظاتی اُمور پر مشتمل مشق جو 22دسمبر 2018 کو منعقد کی گئی  تھی، اس میں دونوں فوجوں کے عملے نے  گنجائش نکالنے اور یرغمالوں کی رہائی  سمیت دہشت گردی سے نمٹنے کی مشترکہ خصوصی کارروائیاں کیں جن کا معائنہ  دونوں فوجوں کی اہم شخصیتوں نے کیا ۔تحفظاتی اُمور پر مشتمل مشق کا  معائنہ  بھارتی  فوج کے ترشول ڈویژن کے جنرل آفیسر کمانڈنگ   میجرجنرل سنجیو رائے  نے دونوں ملکوں کے سینئر فوجی افسران کی موجودگی میں کیا۔ چین کی نمائندگی میجر جنرل لی شیزانگ  نے کی ۔ یہ مشق اختتامی تقریب کے ساتھ ہی 22 دسمبر 2018 کو اختتام پذیر ہوئی جس میں دونوں ملکوں کی طرف سے بڑے پیمانے پر ثقافتی پروگرام پیش کیے گئے۔

مشق ’’شانہ بہ شانہ  2018‘‘   دونوں ملکوں کے درمیان خوش مزاجی اور قربت میں اضافہ کرنے میں کافی کامیاب رہی۔ فوجیوں نے شہری اور جنگلاتی علاقے میں دہشت گردی سے نمٹنے کی کارروائیوں میں دونوں ملکوں کی طرف سے اپنائے جانے والے بہترین طور طریقوں سے ایک دوسرے  کو آگاہ کیا اور اس مشق سے دونوں فوجوں کو مزید مفاہمت اور باہمی اعتماد اور تعاون کو مستحکم کرنے کا موقع فراہم ہوا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More