25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدر جمہوریہ نے مغربی بنگال کے مرشدآباد میں رگھوناتھ گنج میں 2.5 کروڑ واں پی ایم یو وائی کنکشن تقسیم کیے

राष्‍ट्रपति ने पश्‍चिम बंगाल के मुर्शिदाबाद के रघुनाथगुंज में प्रधानमंत्री उज्‍ज्वला योजना के तहत ढाई करोड़ वां एलपीजी कनेक्‍शन वितरित किया
Urdu News

نئی دہلی جولائی؛ صدر جمہوریہ جناب پرنب مکھرجی نے پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر مملکت جناب دھرمیندر پردھان اور عزت مآب رکن پارلیمنٹ جناب ابھیجیت مکھرجی کی موجودگی میں مغربی بنگال کے جنگی پور میں منعقدہ ایک تقریب میں پردھان منتری اجولا یوجنا کے تحت ملک کے خط افلاس کے نیچے زندگی بسر کرنے والے مکینوں میں سے خواتین مستفیدین کو فراہم کیے جانے والے ایل پی جی کنکنشن کا یہ 2.5 کروڑ واں کنکشن تھا۔

مستفیدین کو پردھان منتری اجولا یوجنا کنکشن تقسیم کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ مذکورہ منصوبہ کے تحت 14 مہینوں کے دوران فراہم کیے گئے کنکشنوں کی تعداد 2.5 کروڑ سے زیادہ ہو گئی ہے۔

پردھان منتری اجولا یوجنا وزیراعظم جناب نریندر مودی نے یکم مئی 2016 کو اترپردیش کے بلـیا میں شروع کیا تھا جس سے ملک کی خواتین بالخصوص کمزور طبقے کی خواتین کی زندگی میں تبدیلی رونما ہو رہی ہے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب دھرمیندر پردھان نے اس اسکیم کے تحت کنکشن تقسیم کرنے کے مقصد سے وقت نکالنے کے لیے صدر جمہوریہ کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے کہا کہ بل-یا میں یکم مئی 2016 کو وزیر اعظم کے ذریعہ اس اسکیم کی ابتدا کے بعد سے اب تک 2.49 کروڑ کنکشن دیے جا چکے ہیں۔ ان میں سے سب زیادہ 55 لاکھ اترپردیش میں دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا ریاست بنگال میں اترپردیش کے بعد سب سے زیادہ کنکشن دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں ایل پی جی کی رسائی کو وسیع کرنے کے لیے ریاست میں 600 ڈسٹری بیوٹرشپ شروع کیے جائیں گے جن میں سے 50 ڈسٹری بیوٹرشپ مرشدآباد میں شروع کیے جائیں گے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More