37 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

عالمی یومِ ہومیو پیتھی پر آج دو روزہ سائنسی کنونشن کا افتتاح کیا گیا

Urdu News

نئی دلّی: ہومیو پیتھی  –  تکمیلی ادویات کے لئے ایک نقشۂ راہ  ’’ پر دو روزہ  کنونشن کا آج نئی دلّی میں افتتاح کیا گیا ۔ دفاع کے وزیر مملکت   جناب شری پد یسو نائک ، اِس موقع پر   مہمانِ خصوصی تھے ۔ اس کنونشن کا انعقاد آیوش کی وزارت کے تحت ایک اعلیٰ خود مختار تحقیقی ادارے ، سینٹرل کونسل فار  فار ریسرچ اِن  ہومیو پیتھی ( سی سی آر ایچ ) نے عالمی یومِ ہومیو پیتھی کے موقع پر کیا تھا ۔ عالمی یومِ ہومیو پیتھی  ( ڈبلیو ایچ ڈی ) ، ہومیو پیتھی کے بانی ڈاکٹر کرشچن فیریڈرک سیموئیل  ہینمین کے یومِ پیدائش پر منایا جاتا ہے ۔

          اجتماع سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے  ، جناب شری پد نائک  نے ، اِس بات پر زور دیا کہ  وباؤں کی روک تھام کے لئے ہومیو پیتھی  کے تعاون  سے ہر شخص واقف ہے ۔ کووڈ وباء کے دوران ، حکومت کی طرف سے  مجموعی امداد   کے ساتھ ہومیو پیتھی نے کونسل کے ذریعے کافی کام کیا ہے ۔ آیوش کی وزارت  ، آیوش سے متعلق طبی  نظام  کے بارے میں  وقتاً فوقتاً تحقیق کی تجاویز  طلب کرتی ہے  ، جس کا ہومیو پیتھی  کی برادری نے  زبردست خیر مقدم کیا ہے اور  کچھ تحقیق کے لئے   طبی  تحقیق کی بھارتی کونسل ( آئی سی ایم آر ) کی ٹاسک فورس  کمیٹی  کی بھی اجازت دی گئی ہے ۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ ادویات کو  مربوط کرنے  کا منتر  وقت کی کسوٹی پر کھرا اترا ہے اور اسی لئے  سی سی آر ایچ نے کانفرنس کے لئے یہ موضوع منتخب کیا ہے ۔

          اِس موقع پر  آیوش کی وزارت میں سکریٹری   ویدیا راجیش کوٹیچا  نے  کووڈ – 19  پر کئے گئے  تحقیقی مطالعات کے  نتائج پیش کرنے پر سی سی آر ایچ کو مبارکباد دی ۔  دلّی حکومت میں  آیوش کے ڈائریکٹر ڈاکٹر راج  کے منچندا نے اپنے خطاب میں کہا کہ  یہ سائنسی کنونشن   پالیسی سازوں  اور ماہرین کے درمیان تجربات کے تبادلے کا ایک  شاندار موقع ہے ، جس سے  تحقیق  کو فائدہ ہو گا اور ہومیو پیتھی کے شعبے میں  کلینک کرنے والوں اور تعلیم دینے والوں کو  فیض پہنچے گا ۔    سی سی آر ایچ کے  سائنسی مشاورتی بورڈ   کے چیئرمین  پدم شری  ڈاکٹر وی کے گپتا  نے کہا کہ  اِس کانفرنس کی سفارشات ہومیو پیتھی  کو ہندوستان کے عوامی نظامِ صحت کے لئے زیادہ  مفید  بنائیں گی ۔

          اس موقع پر وزیر موصوف نے  سی سی آر ایچ کے ایک منفرد  ڈجیٹل اقدام ، ہومیو پیتھک کلینیکل  کیس رپوزیٹری ( ایچ سی سی آر ) پورٹل  کا آغاز کیا ، جس کا مقصد  ہومیو پیتھک کا کلینک کرنے والوں ، تحقیق کرنے والوں اور طلباء کو   ایک آسان کلینکل  کیس  کا پلیٹ فارم  فراہم کرنا ہے ۔

          اس کانفرنس کا مقصد  پالیسی سازوں اور  ماہرین کے درمیان  تجربات کے تبادلے اور  ہومیو پیتھی کو حفظانِ صحت   کے طریقوں میں  موثر طور پر شامل کرنے کی حکمتِ عملی کی نشاندہی کرنا ہے ۔  اس موقع پر  سی سی آر ایچ کی ایک ای – لائبریری کا بھی آغاز کیا گیا ۔   کلینکل پریکٹس  اور تعلیم کے لئے تحقیق کے  ترجمے میں اضافے کی خاطر سی سی آر ایچ کی ایک اشاعت کا بھی اجراء کیا گیا ۔

          افتتاحی تقریب کے بعد  ہومیو پیتھی کے دائرۂ کار اور مواقع  کے موضوع پر   مباحثے  کا اجلاس ہوا   ۔ بحث میں حصہ لینے والوں میں ، جناب روشن جگّی  ، ڈاکٹر انل کھرانا  ، ڈاکٹر کے منچندا  اور ڈاکٹر ایم ایل دھاوالے  شامل تھے ۔

          سائنسی  اجلاس کا آغاز چند ایلو پیتھک  اسپتالوں   کے اشتراک سے  سی سی آر ایچ کے ذریعے  کووڈ – 19 پر ریسرچ کے شواہد  پیش کئے جانے سے  ہوا  ۔  ہومیو پیتھی    کی پریکٹس کرنے والے ممتاز افراد ، تحقیق کاروں اور  اساتذہ نے  ہومیو پیتھی کی حمایت میں شواہد پیش کئے ۔

          ماضی کے غیر یقینی دور  کے بعد ، جس میں پوری دنیا حفظانِ صحت  کے بحران سے دو چار تھی ، انسانیت کو  انٹیگریٹیو میڈیسن   ( تکمیلی ادویات ) کے بارے میں سیکھنے کا موقع ملا   ۔ اس بارے میں مختلف شخصیات نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ، جن میں  مختلف شعبوں کے ماہرین جیسے  ڈاکٹر اَنا سویا  بی ، ڈاکٹر پروین اوبرائے   ، ڈاکٹر اے کے گپتا ، ڈاکٹر وشال چڈھا  اور ڈاکٹر اے کے دیویدی  شامل تھے  ۔

          بین الاقوامی سطح پر معروف  دو مقرر ، جن میں  ڈاکٹر مائیکل   فراس  ، جو ویانا میں   میڈیسن کے پروفیسر ہیں اور انٹرنل میڈیسن کے ماہر ہیں اور  ڈاکٹر  ٹو کا لون  آرون   شامل ہیں  ، جو  ہانگ کانگ میں ایچ  کے ایسوسی ایشن  آف ہومیو پیتھی  کے صدر ہیں  ، کنونشن میں ڈجیٹل  طریقے سے شرکت کریں گے اور اپنے کلینکل تجربات   سے  مطلع کریں گے ۔   ان کے علاوہ ، کیلم بکّم میں  چیٹی ناڈ اکیڈمی   آف ریسرچ اینڈ ایجوکیشن میں ایسوسی ایٹس پروفیسر  ڈاکٹر انتارا بنرجی ہومیو پیتھی   کے رول کے بارے میں  اپنے تحقیقی  شواہد پیش کریں گی ۔

          صحتِ عامہ  میں ہومیو پیتھی    کے موضوع پر اجلاس میں  ایسے مقررین شرکت کریں گے ، جو   عوامی صحت میں  ہومیو پیتھی   کے کامیاب علاج کے بارے میں بتائیں گے  ۔ اس سلسلے میں کینسر ، ذیابیطس  ، امراض قلب   اور اسٹروک  ( این پی سی ڈی سی ایس ) کی روک تھام کے بارے میں قومی پروگرام  کو پیش کیا جائے گا  اور   تغذیہ کی کمی کی روک تھام کے بارے میں سماجی  طریقۂ کار کے بارے میں   تفصیلات پیش کی جائیں گی ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More