32.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صد ر جمہوریہ نے 37 ویں بین الاقوامی تجارتی میلہ 2017 کا افتتاح کیا

Urdu News

 نئی دہلی، صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند نے    آج 14  نومبر 2017  کو نئی دلی میں  37 ویں بین الاقوامی تجارتی میلہ  (آئی آئی ٹی ایف) 2017  کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر اپنی افتتاحی تقریر میں جناب رام ناتھ کووند نے کہا کہ آئی آئی ٹی ایف محض ایک تجارتی میلہ یا نمائش نہیں ہے ۔ہر سال 14  نومبر کو اہتمام  کئے جانے والے اس میلے میں عالمی سطح پر  ہندوستان کی  صنعتی اورتجارتی تصویر پیش کی جاتی ہے ۔  اس کے ساتھ ہی   یہ میلہ  عالمی تجارت کے تئیں   ہندوستان کی قدیمی عہد بستگی کی علامت ہے ۔

          صدر جمہوریہ موصوف نے کہا کہ  ہم فطری طور سے ایک ایسے وسیع النظر اور کشادہ سماج کی حیثیت رکھتے ہیں جو تجارتی ہواؤں اور ثقافتی  تبادلوں  کے لئے  اپنے دروازے کھلے رکھتا ہے ۔ ہم نے  ایک معتدل   اوراصولوں پر مبنی بین الاقوامی تجارتی نظام   مرتب کیا ہے ۔  یہ ہمارے ڈی این اے کا حصہ ہے  اوریہی وہ روایت ہے ، جس کی تعمیر آج بھی جدید ہندوستان  اورآئی آئی ٹی ایف کے ذریعہ کی جارہی ہے ۔

          جناب رام ناتھ کووند نے مزید کہا کہ    اس سال کا  ا      ٓئی آئی ٹی ایف  میلہ ایک ایسے موقع پر  منعقد ہورہا ہے جب   ہندوستان کو   عالمی معیشت کے لئے   ایک روشن مقام کے طور پر تسلیم کرلیا گیا ہے ۔ دنیا نے  ہندوستان میں    کاروباری فضا تبدیل کرنے   اور کاروبارکرنے کی آسانی کے لئے   کی جانے والی کوششوں کا  اعتراف پوری عالمی برادری نے کیا ہے ۔ اس موقع پر گڈس اینڈ سروسز ٹیکس   ایکٹ  کا نفاذ ایک سنگ میل ثابت ہوا ہے ۔ جس سے  مختلف ریاستوں کے درمیان موجود رکاوٹیں دو ر ہوگئی ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی اس قانون سے  مشترکہ بازاروں کے قیام کو فروغ  حاصل ہوا ہے اور ایک مزید   فعال معیشت وجود میں آئی ہے ،جس کے نتیجے میں سازوسامان کی تیاری کا ایک مضبوط شعبہ وجود میں آیا ہے ۔ ان کوششوں کا ایک روشن نتیجہ یہ ہوا ہے کہ  پچھلے تین برسوں کے دوران  راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں زبردست اضافہ ہوا ہے ۔ سال 14-2013  میں جہاں  ہندوستان میں امریکی سرمایہ کاری  محض  36  ارب ڈالر تھی وہیں  17-2016  میں  امریکی  سرمایہ کاری  بڑھ کر   60  ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے ۔

           جناب رام ناتھ کووند نے  کہا کہ   اس سال ٓئی آئی ٹی ایف 2017  میں   3  ہزار کمپنیاں  اپنی مصنوعات  کی نمائش کررہی ہیں ۔ جن میں 222 غیر ملکی کمپنیاں  بھی شامل ہیں۔ ہندوستان کی 32  ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی نمائندگی بھی اس نمائش میں کی جارہی ہے ۔  اس نمائش میں شامل اداروں  میں  سیلف ہیلتھ گروپ سے لے کر بڑے کاروباری ادارے تک شامل ہیں اور چھوٹے اور درمیانہ درجے کے   کاروباری اداروں سے لے کر ڈجیٹل اسٹارٹ اپ تک اس نمائش میں شامل ہیں۔ دراصل ٓئی آئی ٹی ایف  ایک چھوٹے ہندوستان کی حثییت رکھتا ہے ، جہاں   اس برصغیر  کی توانائی    اور  اس کی ہمہ جہتی کی عکاسی ہوتی ہے ۔

     ہندوستان غریبی ختم کرنے   اورکروڑوں  عام کنبوں   کی خوشحالی پر اپنی توجہ مرکوز کررہا ہے ۔ تجارت ،عام آدمی کی مدد گار ہونی چاہئے ۔ کیونکہ یہی بالآخر  حقیقی دعوے دار کی حیثیت رکھتے ہیں ۔  حکومت ہند کے  میک ان انڈیا،  ڈجیٹل انڈیا ، اسٹارٹ اپ انڈیا  ،اسٹینڈ اپ انڈیا     ،اسکل انڈیا ،اسمارٹ سٹیز  جیسے   اقدامات  اور کسانوں کی آمدنی دوگنی  کئے جانے کا عہد  دراصل     معاشی اصلاحات کو   مزید معنی خیز  بنانے  اور

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More