42 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدرجمہوریہ ہند رام ناتھ کووند 23 اگست کو بین الاقوامی بدھ کانفرنس کا افتتاح کریں گے

Urdu News

نئی دلّی، صدرجمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند 23 اگست 2018 کو نئی دہلی کے وگیان بھون میں بین الاقوامی بدھ کانفرنس 2018 کا افتتاح کریں گے۔وزیرمملکت( آزدانہ چارج) جناب کے جے ایل فونس افتتاحی تقریب کی صدارت کریں گے۔ سیاحت کی وزارت نے مہاراشٹر، بہار اور اترپردیش کی ریاستی سرکاروں کی اشتراک سے نئی دہلی میں 23 سے 26 اگست تک اس کانفرنس کا اہتمام کیا ہے۔کانفرنس کے افتتاحی اجلاس کےد وران وزارت اپنی ویب سائٹ landofbuddha.in کا آغاز کرے گی اور ایک نئی فلم جس میں ملک میں بدھ مقامات کی نمائش کی جائے گی۔ 24 سے 26 اگست تک دکھائی جائے گی۔ مندوبین کو اورنگ آباد، راجگیر، نالندہ، بدھ گیا اور سارناتھ میں بدھ مقامات لے جایا جائے گا۔

بنگلہ دیش ، انڈونیشیا، میانمار اور سری لنکا کے وزارتی سطح کے وفد اس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔آسٹریلیا، بنگلہ دیش، بھوٹان، برازیل ، کمبوڈیا، کناڈا ، چین ، فرانس، جرمنی ، ہانگ کانگ، انڈونیشیا، جاپان، لاؤس پی ڈی آر، ملیشیا، منگلولیا، میانمار، نیپال، ناروے ، روس، سنگا پور، جنوبی کوریا، سلوواک جمہوریہ، اسپین، سری لنکا، تائیوان، تھائی لینڈ، برطانیہ، امریکہ اور ویتنام کے وفود بین الاقوامی بدھ کانکلیو میں شرکت کررہی ہیں۔

حکومت ہند کی سیاحت کی وزارت ہر دو برس بعد ہونے والے بین الاقوامی بدھ کانفرنس کا اہتمام کرتی ہیں۔ اس سے پہلے بین الاقوامی بدھ کانفرنس نئی دہلی میں اور فروری 2004 میں بدھ گیا، نالندہ اور بدھ گیا( فروری 2010) وارانسی اور بدھ گیا( ستمبر 2012) بدھ گیا اور وارانسی ستمبر 2014 اور اکتوبر 2016 میں سارناتھ، وارانسی اور بدھ گیا میں منعقد ہوئی تھی۔

بین الاقوامی بدھ کانفرنس 2018 کے مذہبی اور روحانی پہلو بھی ہوں گے اور اس کا ایک تعلیمی موضوع اور سفارتی  تجارتی پہلو بھی ہوگا۔سیاحت کی وزارت نے مختلف بدھ فرقوں کے سینئر رہنماؤں ، اسکالروں ، پبلک لیڈرس، صحافیوں اور بین الاقوامی کے علاوہ گھریلو ٹور آپریٹرز کو مدعو کیا ہے تاکہ دنیا کے دیگر حصوں سے ملک میں بدھ حلقوں میں آمد کو بڑھایا جاسکے۔مذکورہ ملکوں کے شرکاء کا تعلق ان مقامات سے ہے جہاں بدھ  مذہب کے ماننے والوں کی آبادی ہے جن میں آسیان اور جاپان خطہ شامل ہے۔

بھارتی سفارت خانوں نے بین الاقوامی بدھ کانفرس 2018 کے لئے بیرون ملکوں میں ممتاز بدھ اسکالرز/ راہبوں اور رائے سازوں کی نشاندہی کی ہے۔ بیرون ملکوں میں بھارت کے سیاحتی دفاتر نے بھی کانفرنس کے لئے ٹور آپریٹرز اور میڈیا کی نشاندہی کی ہے۔

سیاحت کی وزارت اور ریاستی سرکاروں کے ذریعہ بین الاقوامی بدھ کانفرنس2018 میں کئی اہم موضوعات پیش کئے جائیں گے۔جن میں اسکالروں اور راہبوں کے درمیان پینل مذاکرات اور بیرون ملکوں  اور ہندوستانی ٹور آپریٹروں کے درمیانB2B میٹنگیں شامل ہیں۔ وزارت نے بدھ مقامات پر عالمی نوعیت کے بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے کے سلسلے میں سرمایہ کاری راغب کرنے کے لئے کانفرنس کے دوران انویسٹرس سمیٹ(سرمایہ کاروں کی چوٹی میٹنگ) کے اہتمام کا بھی منصوبہ بنایا ہے۔

ہندوستان میں بھگوان بدھ کی زندگی سے وابستہ بہت سے اہم مقامات کے ساتھ قدیم مالا مال بدھ وراثت ہے۔ہندوستان میں جتنی بھی بدھ وراثت ہے دنیا بھر میں پھیلے بدھ ازم کے ماننے والے ان میں میں بڑی دلچسپی لیتے ہیں۔اس کانفرنس کا مقصد ہندوستان میں بدھ وراثت کو اجاگر کرنا ہے اور ملک میں بدھ مقامات سے وابستہ سیاحت کو فروغ دینا ہے اور  ان ملکوں اور فرقوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو فروغ دینا ہے جو بدھ مذہب میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

اس وقت دنیا بھر میں تقریباً پانچ سو ملین بدھ مذہب کے ماننے والے لوگ ہیں اور ان کی اکثریت مشرقی ایشیا، جنوب مشرقی ایشیا اور مشرقی بعید ملکوں میں آباد ہے۔البتہ ان میں سے ایک بہت  ہی چھوٹی اوسط  ہر سال ہندوستان میں بدھ مقامات کا دورہ کرتی ہیں۔لہذا  ان بدھ مقامات کا دورہ کرنے کے لئے زیادہ  سے زیادہ سیاحوں کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔جہاں بھگوان بدھ رہتے تھے اور لوگوں کو پروچن دیتے تھے۔بین الاقومی  بدھ کانکلیو 2016 کے دوران آسیان گیسٹ آف آنر تھا اور جاپان بین الاقوامی بدھ کانکلیو 2018 کا ساتھی ملک ہوگا۔

سب سے قیمتی تحفہ جو قدیم ہندوستان نے دنیا کو دیا ہے وہ بدھ یعنی ان کا راستہ بدھ پتھ ہے آٹھ اصولوں پر مبنی  یہ  پالی زبان میں انتھگی کو مگو کہلاتا ہے۔لہذا بدھ پتھ ایک طرف  مہاتما  بدھ کی غیر معمولی تعلیمات سے آگاہی فراہم کرتا ہے جسے درمیانی راستہ بھی کہہ سکتے ہیں  اور جس پر عمل کرنے سے ذہن میں پاکیزگی آتی ہے اور اس کے نتیجہ میں سکون  مسرت اور داخلی ہم آہنگی حاصل ہوتی ہے اور سماج کے ساتھ ہی ہم آہنگی قائم ہوتی ہے  اور  امن کا راستہ بھی  دکھائی دیتا  ہے۔ساتھ ہی ساتھ معاشرے میں اور اس کے اندر خوشی اور ہم آہنگی بھی آتی ہے بدھ پتھ ایک ایسی زندگی اور عمدگی فراہم کرتا ہے جس کا انحصار اخلاقی اصولوں پر ہوتا ہےیہ  راستہ قدروں پر مبنی زندگی کا معیار فراہم کرتا ہے ساتھ ہی ساتھ  اخلاقی اصولوں یا دیگر نظریات پر مبنی زندگی کا فلسفہ پیش کرتا ہے۔دوسرے لفظوں میں ایسی ذریں اصولوں کی بات ہوتی ہے  جو ہمیں متبادل چننے کے لئے مددگار ہوتے ہیں۔صحیح عقائد ، فطرت سے رابطہ اور روحانیت کی اہمیت اندازہ حیات ، روزمرہ کے طور پر طریقہ، اچھی عادتیں اور ذہنی نمو کے لئے روحانی روایتی ہنر مندی جس کے ذریعہ زندگی ایک ورثہ بن جاتی ہے۔

دوسری جانب بدھ پتھ ، بدھسٹ وراثت کے آٹھ عظیم  مقامات جنہیں پالی زبان میں اٹھاماہاتھننانی کہا جاتا ہے یہ آٹھ مقامات  مہاتما بدھ کی زندگی کے اہم واقعات سے مربوط ہے جو ان کی پیدائش ، روحانی بیداری، دھرم کی تبلیغ سے لے کرانسانیت کے دور درد پر احاطہ کرتے ہوئے ان کی رحلت یعنی مہا پری نروان تک رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔ مہاتما بدھ 80 برس کی عمر میں فوت ہوئے تھے مہاتما بدھ کے نرمان کے بعد یہ مقامات زندہ ورثہ ہے جو اب بھی لاکھوں ا فراد کو رہنمائی اور ترغیب فراہم کرتے ہیں اور ان کی مدد سے سب کو امن مسرت ، ہم آہنگی اور تشفی حاصل کرتے ہیں۔ ہم بھگوان بدھ کی اس غیرمعمولی وراثت کو ازحد قدروقیمت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

سیاحت کی وزارت نے‘‘ بدھ پتھ۔دلیونگ ہیرٹیج’’(بدھ کا راستہ۔ زندہ وراثت ) کے موضوع پر چھٹی بین الاقوامی بدھسٹ کانفرنس کے اہتمام کا فیصلہ کیا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More