35 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بہادری ایوارڈ سے متعلق آن لائن کوئز مسابقہ

Urdu News

نئی دہلی؍ نوجوانو ں اور عوام میں قومیت اور حب الوطنی کے جذبے کو فروغ دینے کے لیے بہادری ایوارڈ(پرم ویر چکر،مہاویر چکر، ویر چکر، اشوک چکر، کیرتی چکر اور شوریہ چکر) پر ایک آن لائن کوئز مسابقے کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔اس مسابقے کا انعقاد مائی گورنمنٹ  ڈاٹ اِن کے اشتراک سے وزارت دفاع یکم جنوری سے 10 جنوری2018 تک کرنے جارہی ہے۔کوئز کے سوالات بنیادی طورپر آن لائن پورٹل www.gallantryawards.gov.inپربہادری ایوارڈ اور ایوارڈ یافتگان کے سلسلے میں دستیاب معلومات پر مبنی ہوں گے۔ کوئز کی نمایاں خصوصیات درج ذیل ہیں:

  • بہادری ایوارڈ پر آن لائن کوئز کا انعقاد یکم جنوری سے 10 جنوری 2018 تک دس دن کی مدت میں مائی گورنمنٹ کے ذریعے https://quiz.mygov.in پرکیا جائے گا۔
  • یہ مسابقہ دو زبانوں یعنی ہندی اور انگلش میں ہوگا۔
  • دو زمروں میں مسابقے کا انعقاد کیا جائے گا۔پہلے زمرے میں مسابقہ میں حصہ لینے والوں کی عمر 18 سال سے کم ہوگی جبکہ دوسرے زمروں میں حصہ لینے والوں کی عمر 18 سال اور اس سے زائد ہوگی۔
  • ہر ایک زمرے یعنی پہلے  دوسرے اور تیسرے زمرے میں پانچ انعامات دیئے جائیں گے اور دو تشجیعی انعامات دیئے جائیں گے۔
  • کوئز کے فاتحین کو دونوں زمروں میں ٹرافی کے ساتھ نقدی انعامات دیئے جائیں گے، جن کی تفصیل درج ذیل ہے:

o       پہلا انعام 1 لاکھ روپے۔

o       دوسرا انعام 75 ہزار روپے۔

o       تیسرا انعام 50 ہزار روپے۔

o       تشجیعی انعامات (دو) 15 ہزار روپے ہر ایک کو۔

کوئز کے فاتحین کو یوم جمہوریہ کی تقریبات -2018 میں اعزاز سے نوازا جائے گا۔انہیں26 جنوری کو یوم جمہوریہ پریڈ اور 28 جنوری کوبیٹنگ ریٹریٹ دیکھنے کے لئے مدعو کیا جائے گا۔حکومت دہلی سے باہر کے فاتحین کےلئے پانچ دن ،25 جنوری (دہلی میں آمد) سے 29 جنوری تک(دہلی سے روانگی) قیام اور نقل و حمل  کے انتظامات کرے گی۔انہیں آمدو رفت کے لئے تھرڈ اے سی ریل ٹکٹ(راجدھانی؍شتابدی ایکسپریس سمیت) دیا جائے گا یا پھر اتنی رقم انہیں دی جائے گی۔18 سال سے کم عمر کے زمرے میں فاتحین کے معاملے میں حکومت ایک سرپرست کی میزبانی کے انتظاما ت بھی کرے گی۔مزید برآں ، اگر کوئی خاتون کامیاب ہوتی ہے تو ایسی صورت میں حکومت کی طرف سے ایک اور ساتھی کی میزبانی کے انتظامات کئے جائیں گے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More