25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدرجمہوریہ ہند بلغاریہ میں :صوفیہ یونیورسٹی میں خطبہ دیا:وفد کی سطح کی بات چیت کی قیادت کی ،بھارت اوربلغاریہ نے 5معاہدات پردستخط کئے

Urdu News

نئی دہلی: صدرجمہوریہ ہند ،جناب رام ناتھ کووند اپنے تین یوروپی ممالک یعنی سائپرس ، بلغاریہ اور جمہوریہ چیک کے دورے کے دوسرے مرحلے میں 4ستمبر ،2018کو بلغاریہ پہنچے ۔

          5ستمبر ،2018کو صدرجمہوریہ ہند نے ‘‘ تعلیم ، تبدیلی اور ساجھاخوشحالی کاایک ذریعہ ’’ کے موضوع پرصوفیہ یونیورسٹی میں ایک خطبہ دیا۔اس خطبے کے ساتھ ساتھ حسن اتفاق سے بھارت میں اسی دن یوم اساتذہ بھی تھا، جو بھارت کے دوسرے صدرجمہوریہ ہند ، ڈاکٹرایس رادھاکرشنن کی پیدائش کی سالگرہ بھی ہے ۔

          اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے صدرجمہوریہ ہند نے بھارت کے اساتذہ اوردانشورں اور علمی براداری کے لوگوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انھوں نے کہاکہ ان لوگوں نے بھارت کی صدیوں پرانی روایتی علم وحکمت اوردانشوری سے استفادہ کیاہے اور ان کی قوت کے طورپربھارت کے وقارمیں اضافہ ہواہے ۔ متعدد براعظموں میں بھارت کی دانشوری اورتعلیمی عمدگی کا اعتراف کیاجاتاہے ۔یہ عالمی معیشت اور علمی ڈھانچے کو مستحکم بناتاہے اور بھارت کے لئے خیرسگالی کی فضاسازگارکرتاہے ۔

          صدرجمہوریہ ہند نے کہاکہ 21ویں صدی ڈرامائی تکنالوجی تبدیلی کا عہد ہے ۔ چوتھاصنعتی انقلاب ، مصنوعی ذرائع سے خفیہ اطلاعات کا حصول روبوٹکس 3ڈی کی تشکیل مخصوص مقاصد کے لئے کام کرنے والے مینوفیکچرراب ہمارے اندازحیات اور کام کاج کے طریقوں کو بدل رہے ہیں ۔ ڈیجیٹل تکنالوجیاں ہمیں ایسے شعبوں میں آگے بڑھارہی ہیں جہاں ابھی  تک قدم  رکھناممکن نہیں تھا ۔

          اس سے قبل صبح  کے وقت یعنی پانچ ستمبر 2018کو صدرجمہوریہ ہند نے سینٹ الیکزینڈرنیوسکی اسکائرکادورہ کیا، جہاں ان کا خیرمقدم صدر بلغاریہ رومین رادیونے کیا اورانھیں رسمی طورپران کا استقبال کیا۔ انھوں نے نامعلوم سپاہیوں کے مقبرے پربھی خراج عقیدت پیش کیا۔

          درج ذیل وفد کی سطح کی گفت وشنید عمل میں آئی ، باہمی معاہدات پردستخط کئے اور دستاویزکا  تبادلہ کیاگیا۔ بھارت نے صدرجمہوریہ ہند جناب  کووند کے اس دورے کے دوران درج ذیل پانچ معاہدات پردستخط کئے ہیں ۔

  • انویسٹ انڈیا اورانویسٹ بلغاریہ کے درمیان ایک معاہدہ
  • سیاحت کو فروغ دینے کے لئے تعاون پرمبنی ایک معاہدہ
  • سائنس وتکنالوجی تعاون بڑھانے کے لئے ایک معاہدہ
  • سول نیوکلیائی تحقیق اورتعاون سے متعلق ایک معاہدہ
  • بھارتی کونسل برائے ثقافتی تعلقات اور صوفیہ یونیورسٹی کے مابین ہندی مطالعات کو فروغ دینے کے لئے ایک معاہدہ

صدرجمہوریہ ہند نے بلغاریہ دورے پرایک میڈیا بیان بھی جاری کیا۔4ستمبر ،2018کو صدرجمہوریہ ہند نے ،جمہوریہ بلغاریہ میں بھارت کی سفیرمحترمہ پوجا کپور کی جانب سے منعقدہ ایک ضافت میں بھارتی برادری اور دوست داران ہندوستان کے ایک متاثرکن مجمع سے بھی خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انھوں نے کہاکہ بلغاریہ میں سکونت پذیر بھارت نژاد افراد دونوں ممالک کے مابین ایک رابطہ پل کی حیثیت رکھتے ہیں، ان کی تعداد بہت کم ہوسکتی ہے تاہم انھوں نے باہمی تعلقات کو پروان چڑھانے میں قابل ذکرتعاون دیاہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More