27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

فضائیہ کے سربراہ نے کھلاڑیوں کی عزت افزائی کی

Urdu News

نئی دہلی، قومی اور بین الاقوامی سطح پر ہندوستانی فضائیہ کے غیر معمولی اور باصلاحیت کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے 28؍ مارچ 2019 بروز جمعرات کو نئی دلی میں واقع ایئرفورس اسٹیشن میں ایک شاندار تقریب منعقد ہوئی۔ ایئر فورس اسپورٹس کنٹرول بورڈ نے اس تقریب کا اہتمام کیا تھا۔ ایئر اسٹاف یعنی فضائیہ کے سربراہ اس میں مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں فضائیہ کی اعلیٰ شخصیتوں نے بھی شرکت کی، جن میں ایئر آفیسر انچارج ایڈمنسٹریشن اور ڈائرکٹر جنرل (ورکس اینڈ سیریمونیئل)، فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل بی ایس دھنووا، پی وی ایس ایس ایم ، اے وی ایس ایم، وائی ایس ایم، وی ایم اے ڈی سی شامل تھے۔ فضائیہ کے سربراہ نے اس موقع پر 21 کھلاڑیوں اور ہندوستانی فضائیہ کی  7 ٹیموں کی عزت افزائی کی اور میمنٹوز پیش کئے۔

سی اے ایس نے انڈین ایئر فورس اسپورٹس براؤچر کے بارے میں بھی بتایا، جو فضائیہ کے کھلاڑیوں کے کارناموں پر مشتمل ہے۔

اپنے خطاب میں سی اے ایس نے گزشتہ ایک سال کے دوران شاندار کارکردگی اور کارناموں کے لئے ایئرفورس اسپورٹس کنٹرول بورڈ کی ستائش کی اور کھلاڑیوں کو عالمی نوعیت کا بنیادی ڈھانچہ اور سازو سامان فراہم کرنے کے لئے بھی اس کی تعریف کی۔انہوں نے کارنامے حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اور انہیں مشورہ دیا کہ وہ اپنے اسی تسلسل اور کارکردگی کو برقرار رکھیں۔ انہوں نے اعلیٰ درجے کی فٹنس قائم رکھنے کی اہمیت پر زور دیا اور ان کے جوش و جذبے کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ سی اے ایس نے ہندوستانی فضائیہ کی جانب سے کھیلوں کے شعبے میں کارنامے انجام دینے پر خوشی کا اظہار کیا، جو آپریشنل اور رکھ رکھاؤ کے کاموں کو انجام دینے کے علاوہ ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More