32 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزارت سیاحت یکم جنوری 2020 سے My Gov پلیٹ فارم پر ایک بھارت شریشٹھ بھارت پہیلی مقابلوں کا اہتمام کرے گی

Urdu News

حکومت ہند کی وزارت سیاحت کی جانب سے ایک بھارت شریشٹھ بھارت کی سرگرمیوں کے جزو کی حیثیت سے یکم جنوری 2020 سے My Gov پلیٹ فارم سے ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے پہیلی مقابلوں کا اہتمام کرے گی۔ یہ مقابلے یکم جنوری 2020 سے 30 جون 2020 تک My Gov پلیٹ فارم پر جاری رہیں گے۔ ان مقابلوں میں ہر ریاست کے مقابلہ کنندگان سے متعلقہ ریاست کے مطابق ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے بارے میں  پہیلیاں پوچھی جائیں گی اور کامیاب مقابلہ کنندگان کو انعام کے طور پر ان کی متعلقہ ریاستوں کی سیاحت کا اہتمام کیا جائے گا۔

ان  پہیلی مقابلوں کے لیے لنک: https://quiz.mygov.in/quiz/ebsb/

ایک بھارت شریشٹھ بھارت پروگرام کا مقصدملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں رہنے والے مختلف النوع ثقافتوں کے حامل  لوگوں کے درمیان مذاکرات اورگفت وشنید کو فروغ دینا ہے، تاکہ ان میں وسیع تر باہمی مفاہمت کو فروغ دیا جاسکے۔ پروگرام کے مطابق ہرسال، ہر ریاست/ مرکز کے زیرانتظام علاقے کو ہندوستان کے کسی ایک دوسرے ریاست یا مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے لوگوں کے درمیان باہمی مذاکرات  کے لیے جوڑے بنائے جائیں گے۔ سمجھا جاتا ہے کہ اس باہمی تبادلہ خیالات سے مختلف ریاستوں کی زبان، ثقافت، روایات اور طرز حیات کی معلومات حاصل ہوسکے گی۔اس کے نتیجے میں ایک دوسرے کےبارے میں مفاہمت اور رابطے مضبوط ہوسکیں گے۔ اس کے نتیجے میں ملک کے اتحاد ویکجہتی کو استحکام حاصل ہوسکے گا۔

ملک کی تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اپنی ثقافت، اپنی علمیت اور معیشت کے فروغ  کے مشن کی غرض سے باہمی  کاموں اور پروگراموں کے لیے اپنے جوڑے کی ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے آپس میں ایسے روابط استوار ہوسکیں گے، جن میں موسیقی، ڈرامہ، غذاؤں، زبان، تاریخ، سیاحت اور دیگر اقسام کے باہمی لین دین کو فروغ دیا جاسکے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More