29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صحت کی وزارت نے بجٹ ڈیش بورڈ کو ڈیجیٹل کیا

Urdu News

نئی دہلی، صحت و خاندانی بہبود کی وزارت نے بجٹ اخراجات اور بل ادائیگی کی پوزیشن سے متعلق ایک نیا بجٹ ڈیش بورڈ بنایا ہے۔ اس بجٹ ڈیش بورڈ میں آیوش کی وزارت اور صحت سے متعلق تحقیق کا محکمہ دونوں شامل ہیں۔ بجٹ اخراجات کا تخمینہ اسنیپ شاٹ میں دستیاب ہے، جسے مختلف زمروں ، جیسے اہم اسکیمیں، مرکزی سیکٹر کے اخراجات، شمال مشرقی خطہ ، ایس سی ؍ایس ٹی، مرکز کے زیر انتظام چلنے والی اسکیمیں وغیرہ شامل ہیں۔ مختلف قسم کی متعلقہ تفصیلات ، گرانٹ کے لئے مانگ اور بجٹ سرکولر سے متعلق تمام دستاویزات بھی ڈیش بورڈ پر دستیاب ہوں گے۔

ڈیش بورڈ میں اس وزارت کے کل ہند پے اینڈ اکاؤنٹ دفاتر (پی اے او) کے لئے بل کی پوزیشن معلوم کرنے کے لئے ایک منفرد طریقہ کار موجود ہے اور اس میں بل واپس کئے جانے کے وجوہات بھی دی جائیں گی۔ یہ شفافیت کی جانب ایک اور قدم ہے۔

مانگ پر معلومات کے لئے اس ڈیش بورڈ میں ایس ایم ایس کی سہولت بھی موجود ہے، جسے موبائل پر لیا جاسکتا ہے۔اس کے علاوہ متعلقہ عہدیداروں کو الرٹ بھی کیا جاسکے گا۔

محترمہ وجیہ شریواستو، ایس ایس اینڈ ایف اے اور محترمہ بھارتی داس،سی سی اےکی قیادت والی وزارت صحت کی ٹیم نے آج سیکریٹری (اخراجات) جناب اے این جھا کو ڈیجیٹل بجٹ ڈیش بورڈ پر پریزینٹیشن پیش کیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More