41 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

این ڈی ایم اے کا تباہی کی روک تھام کےو قت جی آئی ایس کے استعمال کے موضوع پر ورکشاپ

Urdu News

نئی دہلی، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے)  آج یہاں تباہی کی روک تھام میں جی آئی ایس  (جیوگرافک انفارمیشن سسٹم) کے استعمال کے موضوع پر دو روزہ  تربیتی  ورکشاپ پروگرام کا انعقاد کررہا ہے۔ اس تربیتی پروگرام کا مقصد تباہی کی روک تھام کے لئے جیو  انفارمیشن ٹولز کے مؤثر طور پر استعمال کے لئے شرکاء میں ہنرمندی کو فروغ دینا ہے۔

 اس تربیتی پروگرام میں 12 ریاستوں ، مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کے کُل 19 نمائندے شرکت کررہے ہیں، جس سے وہ ایک مربوط پلیٹ فارم کے ذریعے تباہ کاریوں کی روک تھام کے لئے ویب پر مبنی جی آئی ایس سروس کی ضرورت ،  کردار اور مواقع  کو سمجھ سکیں گے اور ان کا زیادہ بہتر استعمال کرسکیں گے۔ این  ڈی ایم اے ، انڈین انسٹی ٹیوٹ  آف ریموٹ سینسنگ (آئی آئی آر ایس) ، نیشنل اسپیشیل ڈاٹا انفراسٹرکچر (این ایس ڈی آئی) ،  ٹیری یونیورسٹی  اور  ای ایس آر آئی کے ماہرین شرکاء کو  جیو انفارمیشن ٹولز کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں بتائیں گے۔

ورکشاپ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے این ڈی ایم اے کے رکن ڈاکٹر ڈی این شرکا نے تباہ کاریوں کے دوران نقصانات کو کم کرنے کے لئے جیو انفارمیشن ٹولز کے ذریعے خطرات کی شدت کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ورکشاپ ،مختلف شراکت داروں کے ذریعے ایک پلیٹ فارم پر جی آئی ایس ڈاٹا بیس  پر تبادلہ خیال اور ان کے تبادلے کی جانب ایک قدم کے طور پر کام کرے گا۔ تباہ کاری کے بعد معیاری ارضیاتی معلومات کی بنیاد پر اہم فیصلے لئے جاتے ہیں اس لئے  کسی بھی حالت میں دی گئی معلومات  کی بنیاد پر متفقہ کارروائی کے استعمال کے لئے  تمام شراکت داروں کو متوجہ کرنے کی ضرورت ہے۔

 این ڈی ایم اے تحقیق وترقی کے لئے مربوط ارضیاتی اعداد وشمار ، تباہی کے اثرات کو کم کرنے اور تباہی کے بعد کی کارروائیوں کے سلسلے میں کام کرتا ہے۔ یہ نظام مرکز کے علاوہ ریاستی حکومتوں ، بلدیاتی اداروں اور سول سوسائٹیز نیز دوسرے شراکت داروں کی بہتر اور مؤثر ڈھنگ سے تباہ کاری سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More