36 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

راجستھان، گجرات اور مدھیہ پردیش میں ریاستی زراعت کے محکموں ، مقامی انتظامیہ بی ایس ایف کے اشتراک سے ٹڈی دل کو قابو میں کرنے کی کارروائیاں پورے زور وشور سے جاری

Urdu News

نئی دہلی، راجستھان، گجرات اور مدھیہ پردیش میں ٹڈی دل کو قابو میں کرنے کی کارروائیاں پورے زور وشور سے جاری ہیں۔ ٹڈی دل کو قابو میں کرنے والے سرکل دفاتر کے ذریعے 62 اسپرے آلات (21 مائیکرون ایئر اور 41 الواماسٹ) استعمال کیے جارہے ہیں۔ جبکہ  ٹڈیوں کی وارننگ دینے والی تنظیم کے 200 ملازمین کو سروے اور کنٹرول کے کام انجام دینے کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔ سبھی دس سرکل دفاتر میں کنٹرول روم قائم کیے گیے ہیں اور جودھ پور کے ایل ڈبلیو او میں بھی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔  شیڈول ڈیزٹ ایریا کے علاوہ بھی جے پور، اجمیر اور چتوڑگڑھ کے علاوہ مدھیہ پردیش میں شیوپوری اور اترپردیش میں جھانسی میں عارضی بیس کیمپ قائم کیے گئے ہیں، تاکہ ٹڈیوں پر موثر ڈھنگ سے قابو کیا جاسکے۔

ریاستی زرعی محکموں، مقامی انتظامیہ اور بی ایس ایف کے تعاون و اشتراک سے فی الحال ٹڈی دل کو قابو میں کرنے کی کارروائیاں پورے زور شور سے جاری ہیں۔  بھارت-پاکستان سرحدی علاقوں سے ٹڈیوں کے دو دل کی اطلاع ہے۔ ایک بیکانیر اور دوسرا سری گنگا نگر ضلع میں۔ ان ٹڈی دلوں کے خلاف کنٹرول کی کارروائی جاری ہے۔

روزانہ وہیکل ماؤنٹیڈ اسپریئرس، ٹریکٹرس اور فائر ٹینڈر وہیکل کی مدد سے صبح کے اوقات میں ٹڈیوں کو کنٹرول کرنے کی کارروائیاں انجام دی جاتی ہیں اور ٹڈیوں کی روک تھام کی کارروائیاں ضلع انتظامیہ اور ریاست کے زرعی محکمے کے متعلقہ افسروں کے تعاون و اشتراک سے کی جاتی ہیں۔ اب تک راجستھان سرکار نے کل 2ہزار 142 ٹریکٹر اور 46 فائر بریگیڈ وہیکلس تعینات کیے ہیں۔ مدھیہ پردیش نے کل 83 ٹریکٹرس اور 47 فائربریگیڈس تعینات کیے ہیں۔ اترپردیش نے 4 ٹریکٹر اور 16 فائربریگیڈس وہیکلس، پنجاب نے 50 ٹریکٹرس اور 6 فائربریگیڈس وہیکلس اور گجرات نے 38 ٹریکٹر تعینات کیے ہیں۔ تاکہ ٹڈی دل پر قابو پایا جاسکے۔چھوٹے ٹڈے بہت سرگرم ہیں، لہذا انہیں کنٹرول کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

میسرس مائیکرون یوکے کو 60 مزید اسپرئیرس کے سپلائی کا آرڈر دیا گیا ہے۔ 22 مئی 2020 کو مائیکرون  یوکے اور انڈین ہائی کمیشن کے نمائندوں کے ساتھ برطانیہ میں ایک ویڈیو کانفرنس کا اہتمام کیا گیا تھا، جس میں  سپلائی کے منصوبے کی تفصیلات پر غور وخوض کیا گیا تھا۔ ٹڈیوں کو کنٹرول کرنے کے لیے 15 آلات حاصل کیے گئے ہیں اور انہیں نصب کیا گیاہے۔

حکومت ہند نے برطانیہ کی اس کمپنی سے  ہوائی اسپرے کی صلاحیتوں کے لیے  جی پی ایس ٹریکرس کے ساتھ پانچ سی ڈی ایٹومائیزرکٹس کی سپلائی کا آرڈر  بھی جاری کیا گیا ہے۔ پہلے دو کٹس ستمبر 2020 میں دستیاب ہوجائیں گے اور باقی تین کٹس ان کی کامیاب ٹسٹنگ کے ایک ماہ بعد دستیاب ہوں گے۔ یہ کٹس انڈین ایئر فورس کے ہیلی کاپٹروں میں تعینات کیے جائیں گے، جس کے لیے ان کے ذریعہ سمجھوتہ کیا گیا ہے اور یہ کٹس ریگستان میں ٹڈیوں پر قابو پانے کے لیے ہوائی آپریشن کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔

ناقابل رسائی علاقوں اور اونچے درختوں پر ٹڈیوں کے موثر کنٹرول کے لیے ڈرون کا استعمال کا پتہ لگایا جارہا ہے۔جراثیم کش دواؤں کو فضا میں چھڑکنے کے لیے ڈرون کی خدمات حاصل کرنے کے لیے ای ٹینڈر طلب کیا گیا ہے۔

ٹڈیوں کو کنٹرول  کرنے کی صلاحیت کو مستحکم کرنے کےلیے 55 مزید گاڑیوں کی خریداری کے لیے سپلائی آرڈر بھی جاری کیے گئے ہیں۔

ترجیحی بنیاد پر اعلی حکام کی جانب سے  مسلسل  صورت حال کی نگرانی کی جارہی ہے۔

21 جون 2020 تک  راجستھان، پنجاب، گجرات، اترپردیش، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش اورچھتیس گڑھ میں 114.026 ہیکٹیر آراضی میں ٹڈی کو قابو میں کرنے کی کارروائی کی گئی۔

کنٹرول ڈاٹا کی ضلع کے اعتبار سے تفصیل(21 جون 2020)

نمبر شمار

ضلعے کا نام

مقامات کی تعداد

رقبہ (ہیکیٹیر میں) جہاں کارروائی کی گئی

اجمیر

24

5339

الور

2

185

بارمیڑ

144

19750

بھیلواڑہ

13

2505

بیکانیر

49

8564

بوندی

2

235

چتور گڑھ

12

2235

چورو

4

830

دوسا

7

2135

ہنومان گڑھ

4

575

جے پور

12

2435

جیسلمیر

74

10609

جالور

8

1444

جھالاواڑ

1

205

جھن جھنو

1

60

جودھ پور

103

16645

کرولی

1

25

کوٹہ

3

505

ناگور

56

10490

پالی

15

1985

پرتاپ گڑھ

2

370

سوائی مادھو پور

1

130

سیکر

5

1110

سیروہی

3

560

سری گنگا نگر

68

4875

ٹونک

2

425

اودے پور

3

715

فاضلکا

20

640

بناس کانٹھا

7

225

کٹچ

10

560

مہسانا

2

190

پٹن

2

55

سابر کانٹھا

1

40

باندہ

1

100

ہمیر پور

1

90

جھانسی

3

255

للت پور

2

235

مہوبا

2

170

پریاگ راج

2

170

سون بھدر

1

10

امراوتی

3

146

بھنڈارا

4

410

گونڈیا

3

470

ناگ پور

11

409

اگر مالوا

4

292

انوپ پور

1

60

اشوک نگر

13

895

بالا گھاٹ

3

262

بیتول

6

201

بھوپال

6

340

چھترپور

9

485

چھندواڑہ

9

156

دموہ

6

472

دیواس

5

210

ڈنڈوری

1

7

گنا

5

332

گوالیار

2

120

ہردا

3

239

ہوشنگ آباد

2

150

جبل پور

2

37

کھنڈوا

3

124

کھرگاؤں

1

150

منڈلا

8

328

مندسور

5

1075

مورینا

4

279

نیمچ

9

1316

نیواری

4

300

پنا

4

185

رائے سین

4

88

راج گڑھ

6

152

رتلام

5

816

ریوا

3

127

ساگر

3

139

ستنا

14

565

سیہور

3

147

سیونی

3

187

شاہ ڈول

3

29

شیوپور

5

223

شاجاپور

2

52

شیوپوری

24

1566

سدھی

6

156

اجین

5

1853

ودشا

10

713

کبیر دھام

4

82

909

114026

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More