39 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

شہر ، معاشی ترقی کے وسیلے ہیں اور شہروں میں رہنے والے لوگوں کو مکانوں کی مناسب سہولتیں فراہم کی جانے کی ضرورت ہے: نائب صدر جمہوریہ

Urdu News

نئی دہلی، نائب صدر جمہوریہ ہند  جناب ایم ونکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ ہمارے ملک کے شہر معاشی ترقی  کے   اہم  وسیلے ہیں اور  شہروں میں رہنے والے سبھی طبقوں کے لوگوں کو مکان کی مناسب سہولتیں اور دیگر  لازمی  سہولتیں فراہم کئے جانے کی ضرورت ہے۔ جناب نائیڈو  آج یہاں  نیتا جی نگر  جنر ل پول رہائشی ایکوموڈیشن کالونی کی تعمیر  نو اور  ناروجی نگر میں عالمی تجارتی سینٹر کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد وہاں لوگوں سے  خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر   مکانات اور شہری امور کے وزیر مملکت    جناب ہردیپ سنگھ پوری اور دیگر معزز شخصیتیں بھی موجود تھیں۔

 نائب  صدر جمہوریہ نے کہا  کہ    ان کے لئے یہ بڑے فخر اور اطمینان کی بات ہے کہ وہ ان پروجیکٹوں کا   سنگ بنیا د رکھے جانے کی تقریر کا ایک حصہ بنیں اور ان پروجیکٹوں نے   ایسے وقت  میں عملی شکل اختیار کی تھی جب وہ مکان اور شہری  امور کے وزیر تھے۔

نائب  صدر جمہوریہ نے کہا  کہ تمام شہریوں کو مکان فراہم کرنے کے علاوہ ایک اچھا بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنے کی ضرورت ہے ۔ تاکہ بہت تیزی سے پھیلنے والی ضرورتوں کو پورا کیا جاسکے۔ ا نہوں نے مزید کہا کہ ہم کو اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ ترقی پائیدار ہو جس سے ہم اپنے ماحولیات اور وسائل کا تحفظ کرسکیں۔ نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ آلودگی سے پاک  عمارتیں تعمیر کئے جانے کی ضرورت ہے  اور   تاثیر بخش توانائی    کو فروغ  دیا جانا چاہئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بڑے پیمانے پر آلودگی سے پاک اور تاثیر بخش توانائی والی عمارتوں کے تصور کو فروغ دیئے جانے کی ضرورت ہے۔    اس کے علاوہ شہریوں میں بھی   زیادہ سے زیادہ بیداری پیدا کی جائے۔

نائب صدر نے کہا کہ     آج جو پروجیکٹ شروع کئے گئے ہیں ان کا مقصد   شہریوں کے لئے  زندگی کے    بہتر معیار  فراہم کرنا ہے اور معاشی ترقی کو آگے بڑھانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر    معاشی   ترقی کو  آگے بڑھانے  کا ذریعہ ہیں   اور شہروں میں رہنے والے طبقوں کو تمام سہولتیں فراہم کرانے کی ضرورت ہے۔

 نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ اسمارٹ سٹیز   مشن کے شروع ہونے کے بعد  ہندستان میں شہری احیا ہورہا ہے۔   انہوں نے کہا  کہ    زندگی کے معیار کو بہتر بنانے کے علاوہ    اسمارٹ سٹیز کو صاف ستھرا اور     پائیدار ماحول بھی فراہم کرنا چاہئے۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ مجھے ناروجی نگر میں عالمی تجارتی سینٹر اور  نیتا جی نگر    پول رہائشی کالونی  کی تعمیر نو کے لئے سنگ  بنیاد رکھتے ہوئے بے حد خوشی ہورہی ہے۔ یہ پروجیکٹ  7 جی پی آر اے کالونیز  کی تعمیر نو کے پروجیکٹ کا حصہ ہیں۔ ان سات کالونیوں میں سروجنی نگر، نیتا جی نگر، ناروجی نگر، محمد پور،  کستوربا نگر، سری نواس پوری اور تیاگ راج نگر شامل ہیں۔ ان کالونیوں کی تعمیر نو کا کام    این بی سی سی اور  سی پی ڈبلیو ڈی کے ذریعہ   مکانات اور  شہری امور کی وزارت   کی طرف سے کیا جارہا ہے۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ بھائیو اور بہنو ہندستان میں  تیز ی سے  شہر کاری ہورہی ہے۔ 2011 میں  ملک کی تقریباً 31.7 فی صد آبادی شہری  علاقے  میں رہتی تھی اور اب  ایسا اندازہ ہے کہ  2050  تک ملک کے 50 فی صد لوگ شہروں اور قصبوں میں رہیں گے اور 2050 تک شہری آبادی  80 کروڑ کو پار کرجائے گی۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ شہروں اور نواحی علاقو ں میں زبردست   تبدیلی آئے گی اور  مکانوں کے لئے زبردست دباؤ بڑھے گا۔

تمام شہریوں کو مکان فراہم کرنے کے علاوہ ہمیں    مزید سڑکوں ، پلوں ، شہراہوں، 24 گھنٹے بجلی   کی سپلائی    ، پانی کی مناسب سپلائی ، کچرے کو پھینکے کے مناسب نظام اور تیز  ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کے علاوہ ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور دیگر بنیادی ڈھانچے کی ضرورت ہوگی تاکہ  تیزی سے پھیلنے والے آبادی کی ضرورتوں کو پورا کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے دہلی میں7   جی پی آر اے کالونیوں کی تعمیر نو کو منظوری 5 جولائی 2016 کو ہی  دے دی تھی جس پر 32.835 کروڑ روپے لاگت آنے کا اندازہ ہے۔     ناروجی نگر میں   عالمی تجارتی سینٹر این بی سی سی انڈیالمیٹیڈ کے ذریعہ تعمیر کیاجائے گا۔   این بی سی سی نے اس پروجیکٹ کے لئے عالمی تجارتی سینٹر  کا   ایکرڈٹیشن حاصل کرلیا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More