33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ڈی آئی پی پی پنجاب میں ہندوستان کا پہلا ٹی آئی ایس سی قائم کرے گا

डीआईपीपी पंजाब में देश का पहला टीआईएससी स्थापित करेगा
Urdu News

نئی دہلی ، کامرس اور صنعت کی وزارت نے صنعتی پالیسی اور اس کے فروغ سے متعلق محکمے (ڈی آئی پی پی) نے آج نئی دلّی میں پنجاب کی سائنس اور ٹیکنالوجی کی کونسل کے ساتھ ایک ادارہ جاتی سمجھوتے پر دستخط کئے  ہیں، جس کا مقصددانشورانہ املاک کی عالمی تنظیم (ڈبلیو آئی پی او) کے تحت  پنجاب کے پیٹنٹ انفورمیشن سینٹر میں  ہندوستان کا پہلا ٹیکنالوجی اور اختراع سے متعلق سپورٹ مرکز (ٹی آئی ایس سی) قائم کرنا ہے۔

          ٹی آئی ایس سی کے قیام کا مقصد ہندوستان میں جدید، متحرک اور متوازن دانشورانہ املاک کے حقوق (آئی پی آر ایس) کا نظام قائم کرنا ہے تاکہ ہندوستان میں ٹی آئی ایس سی نیٹ ورک کے قیام کے ذریعے صنعت کاری کو فروغ دیا جاسکے اور سماجی، اقتصادی اور ثقافتی ترقی کو یقینی بنایا جاسکے۔

          ڈبلیو آئی پی او کا ٹیکنالوجی اور اختراعی سپورٹ سینٹر (ٹی آئی ایس سی) پروگرام، ترقی پذیر ملکوں میں ایسے جدید کار فراہم کرنا ہے جن کی رسائی مقامی طور پر اعلیٰ معیار کی ٹیکنالوجی، اطلاعات اور متعلقہ خدمات تک ہو جس کے ذریعے وہ جدید کاری کے امکانات سے فائدہ اٹھاسکیں اور اپنے دانشورانہ املاک کے حقوق (آئی پی آر ایس) قائم کرسکیں، ان کا تحفظ کرسکیں اور ان کا انتظام کرسکیں۔

ٹی آئی ایس سی کے تحت جو خدمات فراہم کی جارہی ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں:

  1. آن لائن پیٹنٹ اور غیر پیٹنٹ وسائل (سائنسی اور تکنیکی) اور آئی پی سے متعلق اشاعتوں تک رسائی۔
  2. ٹیکنالوجی سے متعلق معلومات کی تلاش اور ان کا حصول۔
  3. اعداد وشمار کے حصول کی تربیت
  4. مانگ پر ریسرچ۔
  5. ٹیکنالوجی اور مقابلوں میں حصہ لینے والوں کا جائزہ۔
  6. صنعتی املاک کے قوانین کے بارے میں بنیادی اطلاعات، اس کا انتظام اور حکمت عملی

آئی پی آر کے فروغ اور انتظام سے متعلق شعبوں (سی آئی پی اے ایم) کو ٹی آئی ایس سی قومی نیٹ ورک کے لیے قومی فوکل پوائنٹ کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ قومی فوکل پوائنٹ کے طور پر سی آئی پی اے ایم ان اداروں کی نشان دہی کرے گا جہاں یہ نیٹ ورک قائم کیا جائے گا، ان کی صلاحیتوں کا جائزہ لے گا اور ٹی آئی ایس سی پروگرام میں ان کی شمولیت میں مدد کرے گا۔ ڈبلیو آئی پی او اور ٹی آئی ایس سی اداروں کے درمیان سی آئی پی اے ایم درمیانی ایجنٹ کے طور پر کام کرے گا اور ٹی آئی ایس سی قومی نیٹ ورک کی تمام سرگرمیوں میں رابطہ کار کا کام انجام دے گا۔

پوری دنیا میں کام کرنے والے 500 سے زیادہ ٹی آئی ایس سیز اور ہندوستان میں قائم کیا جانے والا ٹی آئی ایس سی عالمی نیٹ ورک تک اداروں کی رسائی کا کام انجام دیں گے۔ آنے والے برسوں میں سی آئی پی اے ایم یونیورسٹیوں، ریاستی سائنس کونسلوں، آر این ڈی اداروں وغیرہ میں ٹی آئی ایس سیز قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ ٹی آئی ایس سی معلومات کے تبادلے اور ٹی آئی ایس سیز کے مابین بہترین کارکردگی سے ایک دوسرے کو واقف کرانے، صلاحیت سازی، آئی پیز کی تیاری اور انھیں تجارتی طرز پر ڈھالنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More