35 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

دلی میں دیہی کھیل کا انعقاد ہوگا

Urdu News

 نئی دہلی۔ اگست؛  نوجوانوں کے امور اور کھیل کے وزیر جناب وجے گوئل نے آج اعلان کیا کہ دیہی کھیل یا گرامین کھیل مہوتسو کا پہلا ایڈیشن دلی میں شروع ہوگا اور اس کا انعقاد 26 اگست سے 3 ستمبر 2017 تک ہوگا۔ دیہی کھیل کے انعقاد کا مقصد کشتی، اتھلیٹکس وغیرہ جیسے ملکی کھیل کو مقبول بنانا ہے اور ان کھیلوں میں مزہ پیدا کرنے کے لیے مٹکا دوڑ، بزرگوں کے لیے رسہ کشی کا بھی کھیل ہوگا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ دیہی علاقوں کے 16 ہزا ر نوجوانوں کی شرکت کے ساتھ دیہی کھیلوں کی شروعات گرامین میراتھن سے ہوگی۔ پہلے مرحلے میں علی پور، مہرولی، ناگلوئی، نجف گڑھ اور شاہدرہ میں کھیلوں کا انعقاد ہوگا جہاں سے 12 ہزار نوجوان شرکت کریں گے، دوسرا مرحلہ 31 اگست سے شروع ہو کر یکم ستمبر تک چلے گا جس میں انٹر  – بلاک کھیل ہوگا۔

جناب گوئل نے مزید کہا کہ نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت نے مختلف ریاستی حکومتوں کو ان دیہی کھیلوں کو عام کرنے کی اپیل  اور ملک میں کھیل کے مقابلے منعقد کرنے کی گزارش کرے گی تاکہ ان کھیلوں میں زمینی سطح کے کھلاڑی اور باصلاحیت نوجوان اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کر سکیں۔

جناب گوئل نے کہا کہ کھیل کی صلاحیت کی سرچ سے متعلق پورٹل کا منصوبہ 26 اگست 2017 کو ایک حقیقت میں تبدیل ہو جائے گا۔ اس پورٹل سے کسی بھی شخص کو اپنے بارے میں اطلاع اپ لوڈ کرنے میں مدد ملے گی اور اس کے مطابق وزارت متعلقہ کھیل میں ان کی صلاحیت کو بروئے کار لائے گی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More