36 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اسٹارٹ اپس ہندوستان کا مستقبل ہیں:سریش پربھو

Urdu News

نئی دہلی، ہندوستان میں صنعت کاروں  اور چھوٹے کاروبار کرنے والی برادری  کی ترقی میں تیزی لانے کی ایک کوشش میں انویسٹ انڈیا نے اپنے اہم اقدام ’’اسٹارٹ اپ انڈیا ہب‘‘ نے  واٹس ایپ کے ساتھ ساجھیدار میں ایک پروگرام شروع کیا ہے جس میں اسٹارٹ اپس کو بڑھاوا دینا ، اقتصادی ترقی کو فروغ دینا اور ہندوستان میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا شامل ہیں۔

کامیابی کی اعانت کرنے اور بنیادی سطح پر  جدت طرازی کو فروغ دینے کی خاطر واٹس ایپ  ایک ملین ڈالر کی چوتھائی رقم ’’واٹس ایپ اسٹارٹ اپ چیلنج‘‘ کے پانچ فاتحین کو  فنڈنگ کے لئے  فراہم کرے گی جبکہ دو لاکھ 50 ہزار ڈالر کی اضافی رقم فیس بک پر  واٹس ایپ  کاروبار کو فروغ دینے کے لئے صنعت کاروں کی برادری سے  چند لوگوں کو منتخب کرے گی۔ اس طرح صارفین کو کاروبار حاصل ہوگا اور وہ واٹس ایپ نمبر پر ان سے بات چیت شروع کرسکیں گے۔ انویسٹ انڈیا  واٹس ایپ کے ساتھ  تقریبا 15 ریاستوں میں اس کے بزنس ٹولس کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لئے بھی کام کررہی ہے جس سے آنے والے مہینوں میں 60 ہزار سے زیادہ  کاروباروں پر اثر پڑے گا جو اسٹارٹ انڈیا کے یاترا پروگرام اور  ذاتی تربیتی کورس کے ذریعے مفید ثابت ہوں گے۔

کامرس وصنعت اور شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر جناب سریش پربھو نے اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے کہ واٹس ایپ ایک اسٹارٹ اپ ہے جس نے  ایک برادری کے طور پر فروغ پایا ہے اور یہ ایک مثال ہے کہ کس طرح ایک نیا خیال ہماری روز مرہ کی زندگی کا اٹوٹ حصہ بن سکتا ہے۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ ہندوستانی اسٹارٹ اپ کو کامیابی کے لئے  کسی نظریے کو کاروباری منصوبے میں بدلنا سیکھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اسٹارٹ اپ برادری ہندوستان کا مستقبل ہے اور یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہوگی جس سے اس ملک کے لاکھوں نوجوانوں کو روزگار کا فائدہ ہوگا۔

ساجھیداری پر تبصرہ کرتےہوئے واٹس ایپ کے نائب صدر جناب کرس ڈینیل نے کہا کہ ہندوستان میں اسٹارٹ اپس کا  ایک عظیم ماحولیاتی نظام ہے جو ہندوستانی معیشت کے تمام شعبوں پر گہرا اثر ڈال رہا ہے۔ جناب ڈینیل نے مزید کہا کہ چھوٹے اور اوسط درجے کے کاروبار  ہندوستانی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، جس میں 100 ملین  لوگوں کو روزگار مل رہا ہے اور  یہ ہندوستانی جی ڈی پی میں ایک تہائی  تعاون کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ واٹس ایپ کاروبار کو صارفین سے جوڑنے اور بڑھنے میں مدد کررہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زیادہ سے زیادہ اسٹارٹ اپ کے لئے مواقع  ملنے سے یہ  ہندوستانی معاشی ترقی کا انجن بن جائیں گے۔

16 جنوری 2016 کو  ہندوستان کے وزیراعظم کے ہاتھوں شروع کیا گیا اسٹارٹ اپ ، حکومت ہند کے انویسٹ انڈیا کے تحت ایک اہم پروگرام ہے اور اس کا مقصد اختراعات  اور اسٹارٹ اپ  کے لئے ملک میں ان کی پروش کے لئے مضبوط نظام  فراہم کرنا ہے۔ اس سے پائیدار معاشی ترقی ہوگی اور بڑے پیمانے پر روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

اسٹارٹ اپ انڈیا پروگرام  کے آخری دو برسوں میں اسٹارٹ اپ انڈیا پروگرام کے ساتھ 13 ہزار  اسٹارٹ اپ میں اندراج کرایا ہے اور یہ  29 ریاستوں اور  مرکز کے زیر انتظام 6 علاقوں کے 448 اضلاع پر محیط ہیں۔

صنعتی پالیسی اور فروغ کے محکمے کے سکریٹری  جناب رمیش ابھیشیک اور  انویسٹ انڈیا کے  سی ای او اور ایم ڈی  جناب دیپک باگلا بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More