26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سی جی ایس ٹی ضوابط،2017 کے تحت ای ۔ وے بل کے لئے ‘‘بل ٹو شپ ٹو’’ سے متعلق امور

Urdu News

نئی دہلی۔ بڑی تعداد میں ایسی درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن کے ذریعہ سپلائی کے ماڈل ‘‘ بل ٹو شپ ٹو’’ ای ۔ وے بل کی ضرورت کے تعلق سے وضاحت طلب کی گئی ہے۔‘‘ بل ٹو شپ ٹو’’ سپلائی کے اس انفرادی نوعیت کے ماڈل کے تحت لین دین میں تین افراد شامل ہوتے ہیں جو درج ذیل ہیں:۔

  • ‘اے’ وہ شخص ہے جس نے ‘ بی’ کو آرڈر دیا ہے کہ وہ ‘ سی’ کو براہ راست سامان  بھیجے۔
  • ‘ بی’ وہ شخص ہے جو ‘اے’ کی طرف سے‘ سی’ کو براہ راست سامان بھیج رہا ہے۔
  • ‘ سی’ سامان کو وصول کرنےوالا شخص ہے۔
http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image001P3GT.gif

اس مکمل صورتحال میں دو سپلائی شامل ہیں اور اس کے مطابق دو ٹیکس انوائس جاری کرنے کی ضرورت ہے:۔

  • انوائس۔1 جو کہ ‘ بی ’ کے ذریعہ‘ سی’ کو جاری کیا جائے گا۔
  • انوائس۔2 جو کہ ‘اے’کے ذریعہ ‘ سی’ کے لئے جاری کیا جائے گا۔

یہ بھی سوالات  اکثر پوچھے گئے ہیں کہ ان اشیاء اور سامانوں کے نقل وحمل کے لئے ای۔ وے بل کون  جاری کرے گا جو کہ‘ بی’ سے ‘ سی’ کو‘ اے’ کی جانب سے منتقل  کئےجارہے ہیں۔یہاں یہ وضاحت کی جاتی ہے کہ سی جی ایس ٹی ضوابط 2017 کے تحت یا تو‘اے’ یا ‘ بی’ ای ۔وے بل بنا سکتا ہے۔لیکن یہاں یہ بات نوٹ رہے کہ درج ذیل طریقوں کے تحت صرف ایک ہی ای۔ وے بل  تیار کرنے کی ضرورت ہوگی۔

کیس۔1:جب ای۔ وے بل‘ بی’ کے ذریعہ بنایا جائے گا توجی ایس  ٹی  فارم  ای ڈبلیو بی۔01 کے حصہ ‘ اے’  میں درج ذیل خانوں کو پر ُ کیا جائے گا۔

.1

بل فروم

اس خانے میں ‘بی’ کی تفصیلات پر کی جائیں گی۔

2.

ڈسپیج فروم

یہ وہ جگہ ہے جہاں سے سامان کو بھیجا جارہا ہے یہ ‘بی’ کا بنیادی یا اضافی مقام ہوسکتا ہے۔

3.

بل ٹو

اس خانے میں‘اے’ کی تفصیلات بھری جائیں گی۔

4.

شپ ٹو

اس خانے میں‘ سی’ کی تفصیلات بھری جائیں گی۔

5.

انوائس کی تفصیلات

 انوائس۔1 کی تفصیلات بھری جائیں گی۔

کیس۔ 2: جب ای۔ وے ب

ل ‘ اے’ کے ذریعہ تیار کیا جائے گا تو جی ایس ٹی فارم ای۔ڈبلیو بی۔01 کے حصہ‘ اے’ میں درج ذیل خانوں کو پر کیا جائے گا۔

1.

بل فروم

اس خانے میں ‘اے ’ کی تفصیلات پر کی جائیں گی۔

2.

ڈسپیج فروم

یہ وہ جگہ ہے جہاں سے سامان کو بھیجا جارہا ہے یہ ‘بی’ کا بنیادی یا اضافی مقام ہوسکتا ہے۔

3.

بل ٹو

اس خانے میں‘سی’ کی تفصیلات بھری جائیں گی۔

4.

شپ ٹو

اس خانے میں‘ سی’ کی تفصیلات بھری جائیں گی۔

5.

انوائس کی تفصیلات

 انوائس۔2 کی تفصیلات بھری جائیں گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More