38 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نیل رائے اور ادویت پاگے تیراکی مقابلوں کے لئے باعث فخر

Urdu News

نئی دہلی، مہاراشٹر  کے نیل رائے  کھیلو انڈیا گیمز  کے تحت  ڈاکٹر  ایس پی ایم سوئمنگ  پول  کمپلیکس  میں آج  یہاں منعقدہ تیراکی  مقابلے میں  لگاتار   بہترین  کھیل کا مظاہرہ   کر رہے ہیں ۔   انہوں نے لڑکوں  کی 200   میٹر فری  اسٹائل  مقابلے   کو سب سے تیز رفتار اور سب سے  کم مدت میں پورا  کیا ۔ انہوں نے 50 میٹر  بٹر فلائی  کو بھی  کوالیفائی کیا ۔

           نیل رائے ، 200 میٹر   کے انفرادی    میڈلے میں جونیئر  نیشنل  ریکارڈ  قائم کرنے والے  100 میٹر بٹر فلائی  میں  نقرئی  تمغہ حاصل کیا ۔ انہوں نے یہ مقابلہ اپنے  مہاراشٹر  کے ٹیم میٹ  ویدانت  باپنا   ، جو کمر کی تکلیف  سے جوجھ رہے تھے ، محض 9 سیکنڈ  میں آگے تھے ۔

          400 میٹر انفرادی میڈلے  میں قومی ریکارڈ قائم کرنے والے   مدھیہ پردیش  کے ادویت  پاگے نے اپنے  پسندیدہ   ایوینٹ  میں سب سے  تیز رفتار سے  مقابلہ  کوالیفائی  کیا اور  شام کے سیشن  میں ایک  اور مضبوط  کار کردگی  کے لئے تیار دکھائی دے رہے ہیں ۔

          کرناٹک کی قومی ریکارڈ  یافتہ  سونی دلال  ، جنہوں نے کھیلوں کے افتتاحی  دن سونے  کا تمغہ  حاصل کیا تھا ، اب خواتین  کے 100 میٹر  بریسٹ  اسٹروک  فائنل مقابلے میں تمغہ حاصل کرنے کے بعد ایک اور   تمغہ   حاصل  کرنے کے لئے پُر امید ہیں ۔ تاہم ان کی قریبی  حریف  عالیہ سنگھ  سے طلائی تمغہ  حاصل کرنے کی دوڑ میں سخت  مقابلہ ہے ۔

          خواتین کے 200 میٹر فری  اسٹائل  مقابلے میں کرناٹک کی خوشی  دنیش اور  دہلی کی آستھا  چودھری  مد مقابل ہیں ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More