26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

شریمتی مینکا سنجے گاندھی نے عورتوں کو با اختیار بنانے کے لئے آن لائن پورٹل ‘ناری’ کا افتتاح کیا

Urdu News

نئی دہلی، خواتین  کو با اختیار  بنانے کے لئے عورتوں  اور بچوں کی ترقی  کی مرکزی  وزیر  محترمہ  مینکا گاندھی  نے آج نئی دلّی  میں آن لائن پورٹل    ‘ ناری ’  کا افتتاح  کیا  ، جسے عورتوں  اور بچوں  کی ترقی کی  وزارت نے تیار کیا ہے ۔  یہ پورٹل  عورتوں  کے لئے حکومت کی اسکیموں اور  اقدامات  پر معلومات  تک آسان  رسائی خواتین شہریوں کو فراہم کرائے گا ۔  مزید یہ کہ   عورتوں اور بچوں کی ترقی کی وزارت کے ساتھ تبادلۂ خیال کرنے کی غرض سے این جی اوز   اور شہری رسدات کو   ایک  پلیٹ فارم  فراہم کرنے  کے لئے  ای – سمواد  پورٹل بھی تیار کیا گیا ہے ، جس  کا افتتاح آج مرکزی وزیر محترمہ مینکا گاندھی نے کیا ۔  اس موقع   پر  عورتوں اور بچوں کی ترقی کے وزیر  مملکت  ڈاکٹر وریندر کمار بھی موجود تھے ۔

          افتتاحی تقریب کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے محترمہ مینکا سنجے گاندھی  نے کہا کہ آزادی  کے بعد سے پہلی مرتبہ ملک کی خواتین اُن فوائد کے بارے میں آسانی  سے معلومات  حاصل کر سکیں گی ، جو حکومت  کے ذریعے  فراہم کی جا رہی ہیں ۔ اس  پورٹل میں ان اسکیموں  کے بارے میں  معلومات  فراہم کی گئی ہیں ، جو مرکز کے ساتھ ساتھ ریاستی سرکاروں کے ذریعے  بھی چلائی جا رہی ہیں ۔ محترمہ مینکا  گاندھی نے  2018 ء کے رواں سال  میں وزارت  کے ایجنڈے  کا بھی جائزہ لیا ۔ انہوں نے کہا کہ  جنوری میں نیا  قومی تغذیہ  مشن شروع کیا جائےگا  اور ملک بھر کے 315  ضلعوں میں  کام کرنے لگے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اس سال   50.7  لاکھ   عورتوں  کو میٹرنٹی اسکیم پردھان منتری  وندنا یوجنا کے تحت  مشروط  نقد  منتقلی  دی جائے گی ۔

          انہوں نے کہا کہ  انسانوں  کی غیر قانونی خرید و فرخت  سے متعلق بل  کو بجٹ اجلاس میں پیش کیاجائے گا اور اسے حتمی شکل دی جائے گی۔   بچوں کی دیکھ بھال کے اداروں   کے اندراج کے لئے  سپریم کورٹ کی طر ف سے دی گئی  مدت   31 دسمبر  ، 2017 ء کو ختم ہو گئی تھی ۔  لہٰذا 2018 ء میں  گود لینے کے نظام   کے لئے بچوں کی دیکھ بھال کے اداروں کو  جوڑنے  پر تیزی  سے توجہ  دی جائے گی ۔

          حکومت  یعنی  مرکز اور ریاستوں نے    عورتوں کے لئے  بہت سی اسکیمیں  اور  قانون   نافذ کئے ہیں تاکہ انہیں  مساوی حقوق   ، معاشی مواقع، سماجی تعاون  ، قانونی مدد  اور مکانات وغیرہ فراہم کرائے جاسکیں ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More