34 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر اعظم 8 مارچ کو راجستھان کے شہر جھنجھنوں جائیں گے

Urdu News

نئی دہلی  ، وزیراعظم جناب نریندر مودی  آٹھ مارچ کو عالمی یوم خواتین کے موقع پر  راجستھان کے شہر جھنجھنوں جائیں گے۔

          بچیوں کو بچانے اور پڑھانے کے سرکاری اقدام کو آگے لے جانے کی غرض سے وزیر اعظم  بیٹی بچاؤ  بیٹی پڑھاؤ پروگرام   یعنی بی بی بی پی   کی موجودہ   161  اضلاع سے   ملک گیر پیمانے پر 640  اضلاع  میں توسیع دئے جانے کی تقریب کا افتتاح کریں گے ۔ اس موقع پر وزیر اعظم   اس پروگرام کی فائدہ یافتہ ماؤں اور بچیوں سے گفتگو کریں گے ۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ کے پروگرام کے تحت  بہترین کارگزاری کے سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کریں گے ۔

          اس موقع پر ایک اور یادگار سرکار ی اقدام  نیشنل نیوٹریشن مشن   ،این این ایم    کا ملک گیر  پیمانے پر  آغاز کیا جائے گا۔  وزیراعظم  ھنجھنوں سے اس مشن کا آغاز کریں گے ۔اس  موقع پر وزیر اعظم  این این ایم  ۔آئی سی ڈی ایس کامن ایپلی کیشن سافٹ ویئر کا بھی افتتاح کریں گے۔ یہ مشن   شیر خوار بچوں  ،خواتین  اور نوخیز بچیوں میں  تغذیہ کی کمی اورکم وزنی   کی بڑے  پیمانے پر موجود شکایات اور  ان امراض کو کم کرنے کے لئے کام کرتا ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More