40 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سی بی ڈی ٹی کی طرف سے جائزہ سال 19-2018 کے لئے آمدنی ٹیکس ریٹرن فارم کا نوٹی فکیشن جاری

Urdu News

نئی دہلی: ۔براہ راست ٹیکسوں کے مرکز ی بورڈ سی بی ڈی ٹی نے جائزہ سال 19-2018  کے لئے آمدنی ٹیکس ریٹرن فارم  (آئی ٹی آر فارم ) کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔ جائزہ سال 18-2017  کے لئے ایک صفحے کا آسان آئی ٹی آر فارم -1  (سہج) کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔اس قدم سے اُن تقریباََ تین کروڑ ٹیکس دہندگان کو فائدہ ہوا تھا ، جنہوں نے اس آسان فارم کو ریٹرن کے لئے بھرا تھا۔ جائزہ سال 19-2018  کے لئے بھی ایک صفحے کا آسان فارم -1 (سہج ) کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے ۔  کوئی  بھی ایسا  فرد یہ آئی ٹی آر فارم -1(سہج)  داخل کرسکتا ہے ، جو باشندہ تو ہو لیکن عام باشندہ نہ ہو اور جس کی آمدنی 50  لاکھ روپے تک ہو اور جو یہ آمدنی  تنخواہ کے وسیلے سے حاصل کررہا ہو ،  ایک مکان کی  املاک  یا  دیگر آمدنی (سود وغیرہ) کا حامل ہو۔  مزید یہ کہ  تنخواہ  اور گھر کی املاک سے متعلق حصے  معقول بنائے گئے ہیں اور آمدنی کی بنیادی تفصیلات دی گئ  ہیں (جیسا کہ فارم -16  میں دستیاب ہے)    اور گھر کی املاک سے  حاصل آمدنی کو بھی لازمی قراردیا گیا ہے۔آئی ٹی آر فارم  -2  کو بھی اس شر ط  کے ساتھ معقول بنایا گیا ہے  کہ افراد اور  کسی تجارت  یا پیشے کے علاوہ ، وہ  کسی  دیگر  وسیلے سے آمدنی کے حامل ہوں ،   یا تو آئی ٹی آر فارم -3  یا آئی ٹی آر فارم -4  بھرسکتے ہیں۔  پیشگی  تخمینہ آمدنی )

           کریڈٹ آف ریفنڈ  کے مقصدسے ، غیر باشندہ ہونے کی صورت میں کسی ایک غیر ملکی بینک کھاتے کی تفصیلات فراہم کرنے     کو بھی لازمی قراردیا گیا ہے ۔  اس کے علاوہ   ایک مخصوص عرصے کے دوران جمع کی گئی رقم کی تفصیلات  فراہم کرنے کی ضرورت   کو بھی  جائزہ                                                                                                                                                                                                                                                                                               سال 19-2018   کے فارم سے ختم کردیا گیا ہے ۔

          آئی ٹی آر فارم بھرنے کے طریقے میں  پچھلےسال کی بہ نسبت   کوئی تبدیلی نہیں ہے۔ یہ سبھی آئی ٹی آر فارم  الیکٹرانک طریقے سے بھرے جائیں گے البتہ  جہاں ریٹرن  آئی ٹی آر فارم -1  (سہج ) یا آئی ٹی آر فارم -4  (سگم ) داخل کیا جانا ہے ، مندرجہ ذیل افراد کو  کاغذ کے فارم میں    ریٹرن  داخل کرنے کے متبادل  حاصل ہیں۔

  1. 80سال  یا اس سے زیادہ کی عمر کا  کوئی فرد پچھلے سال کے  کسی عرصے کے دوران ، یا
  2. کوئی فرد یا ایچ یو ایف  جس کی آمدنی  پانچ لاکھ روپے سے تجاوز نہ کرتی ہو اور  جس نے  انکم ٹیکس ریٹرن میں کوئی  ریفنڈ کا دعویٰ نہ کیا ہو۔

نوٹی فکیشن میں دئے گئے آئی ٹی آر فارم  ، محکمے کی  سرکار ی ویب سائٹ :www.incometaxindia.gov.in. پردستیاب ہیں ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More