40 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سنتوش کمار گنگوار نے گوہاٹی میں ای ایس آئی سی ماڈل اسپتال کی جدید کاری کے لئے سنگ بنیاد رکھا

Shri Santosh Kumar Gangwar lays foundation stone for renovation and upgradation of ESIC Model Hospital in Guwahati
Urdu News

نئی دلّی ، محنت اور روز گار کے مرکزی وزیر مملکت ( آزادانہ چارج ) جناب سنتوش کمار گنگوار نے آج گواہاٹی کے بیلٹولا میں ای ایس آئی سی ماڈل اسپتال کی تجدید کاری اور اس کو جدید بنانے کے لئے سنگ بنیاد رکھا ۔ اس موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب گنگوار نے کہا کہ یہ اسپتال شمال مشرقی خطے کے لوگوں کو فائدہ پہنچائے گا اور اس سے شمال مشرقی خطے میں ای ایس آئی سی اسکیم کا فائدہ اٹھانے والوں کے لئے ایک شگُن ثابت ہو گا ۔ جناب گنگوار نے کہا کہ مرکز شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی اور وہاں مزدوروں کی فلاح و بہبود پر خاص توجہ دے رہی ہے اور روز گار اور محنت کی وزارت اس خطے کے مزدور پیشہ افراد کی زندگی کو بہتر بنانے کے لئے پوری طرح مستعد ہے ۔

جناب گنگوار نے مطلع کیا کہ ای ایس آئی سی ماڈل اسپتال کی جدید کاری سے او پی ڈی ، چوبیس گھنٹے ایمرجنسی سروس ، آئی سی یو ، آپریشن تھیٹر، پیتھو لوجی رومس ، ریڈیو لوجی ، فیزیو تھیرپی اور وارڈ وغیرہ جیسی انڈور اور آؤٹ ڈور سہولیات دستیاب ہوں گی ۔ جناب گنگوار نے اس اسپتال کو 100 بستر والا بنانے کے لئے ای ایس آئی سی کی ستائش کی ، جس سے شمال مشرقی خطے کے دو لاکھ سے زیادہ بیمہ افراد اور تقریباً 7.00 لاکھ کنبے کے افراد کو فائدہ پہنچے گا ۔

اس موقع پر آسام کے روز گار اور محنت کے وزیر مملکت ( آزادانہ چارج ) جناب پلب لوچھن داس نے روز گار اور محنت کے مرکزی وزیر مملکت ( آزادانہ چارج ) جناب سنتوش کمار کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا اور مرکزی حکومت کی طرف سے کی گئی اصلاحات کے لئے تعریف کی ۔ لوک سبھا کی ممبر پارلیمنٹ محترمہ بجوئے چکرورتی نے بھی ای ایس آئی سی ماڈل اسپتال کی جدید کاری کے لئے مرکزی وزیر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ اسپتال ای ایس آئی اسکیم کے تحت بیمہ کئے گئے افراد اور اُن کے کنبے کے افراد کو زبردست فائدہ پہنچائے گا اور یہ اسپتال انہی لوگوں کے لئے چلایا جائے گا ۔

اس موقع پر محنت اور روز گار کی وزارت کی سکریٹری محترمہ ایم ستھیا وتھی نے بھی اظہار خیال کیا اور اس بات کو دوہرایا کے محنت اور روزگار کی وزارت مزدوروں کی فلاح و بہبود کے اصول کو ذہن میں رکھتے ہوئے فیصلے کر رہی ہے ۔

Related posts

2 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More