40 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آرمی کے ایئر ڈیفنس کورپس کا چھٹا ری یونین 20 اور 21 ستمبر کو گوپالپور کے آرمی اے ڈی کالج میں منایاگیا

Urdu News

نئی دہلی، آرمی کے ایئر ڈیفنس کورپس کا چھٹا ری یونین 20 اور 21 ستمبر کو اُڈیشہ میں برہمپور کے نزدیک گوپالپور میں واقع آرمی اے ڈی کالج میں منایا گیا۔

ایئر ڈیفنس کورپس نسبتاًفوج کی ایک نئی اکائی ہے۔ فوج کی آرٹیلری ریجمنٹ سے تقسیم اور علیحدگی کے بعد گزشتہ 25 برس کے مختصر عرصے کے دوران آرمی کے ایئر ڈیفنس نے ہندوستانی افواج کے درمیان اپنی ایک منفرد شناخت قائم کرلی ہے۔فضائی پہریدار کی حیثیت سے آرمی ایئر ڈیفنس نے جنگ ، داخلی سیکورٹی اور قدرتی آفات کے دوران اپنی صلاحیت اور دم خم  ثابت کردیا ہے۔

ملک کی جنگی تدابیر کے شعبے میں اسٹریٹیجک اور کلیدی سرمایہ کو تحفظ فراہم کرنے میں آرمی کے ایئر ڈیفنس کا رول ابھرتے ہوئے فضائی خطرات کے تناظر میں بے حد اہم ہے۔مستقبل کے تنازعات میں آرمی ایئر ڈیفنس ایک واضح رول ادا کرے گا۔ اس طرح سے آرمی ایئر ڈیفنس موجودہ فوجی آلات کی جدید کاری کے علاوہ ٹیکنالوجی کے اعتبار سے اہم جدید ترین ہتھیاروں اور جنگی آلات کی شمولیت میں قائدانہ حیثیت اختیار کرلی ہے۔

آرمی ایئر ڈیفنس کے بہادروں اور جانبازوں کی کوششوں کے سبب  کورپس کو جموں و کشمیر ، شمال مشرقی ریاستوں اور سیاچن  گلیشئر میں کارروائیوں کے علاوہ متعدد دیگر کارروائیوں  بشمول 1947ء کی داخلی شورش  اور 1971 کی ہند وپاک جنگ میں متعدد بہادری ایوارڈز اور نمایں خدمات انجام دینے سے متعلق ایوارڈز ، مثلاً اشوک چکر، دو کیرتی چکر، 20 ویر چکر، 9 شوریہ چکر، 112 سینا میڈل ،برطانوی سلطنت کا ایک میڈل ، ممتاز خدمات کے لئے 7 ہندوستانی میڈل، برطانوی سامراج کے دو آرڈر، 10 پی وی ایس ایم، 22اے وی ایس ایم اور 44 وی ایس ایم  سے نوازا جا چکا ہے۔مزید برآں آرمی ایئر ڈیفنس کی چار اکائیوں کو 1971ء کی جنگ کے لئے باوقار اعزازات اور تمغوں سے نوازا جا چکا ہے۔

آرمی ایئر ڈیفنس کے چھٹے ری یونین نے زیر ملازمت دفاعی اہلکاروں اور سبکدوش ہوئے دفاعی ملازمین کو باہمی تبادلہ خیال کرنے، اپنے تعلقات کی تجدید کرنے، اپنے شہید ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے اور اپنی بہادر اور جانباز خواتین کو اعزازات دینے کے لئے ایک بہترین پلیٹ فارم مہیا کیا۔ اس موقع پر جن تقریبات کا اہتمام کیا گیا ، ان میں جنگی یادگار وں پر گلہائے عقیدت پیش کرنا اور چادر چڑھانے کے علاوہ تمام فوجی عہدوں بشمول بزرگ و معمر فوجیوں ، شجاعت ایوارڈ ز فاتحین اور بہادر خواتین کو اعزازات دینا، ایئر ڈیفنس کے سازو سامان اور سامان حرب کو تبدیلی کو اجاگر کرنا اور بارہ خانہ  کے اوپر روایتی فوجیوں کی باہمی ملاقاتیں شامل ہیں۔ اس موقع پر آرمی ایئر ڈیفنس میوزیم کے اندر آرمی ائیر ڈیفنس کی شاندارماضی اور تاریخ ،ثقافتی ورثے کے دلچسپ مناظر نیز لائٹ اینڈ ساؤنڈ شو کا بھی اہتمام کیا گیا۔ علاوہ ازیں اس موقع کو یادگار بنانے کے لئے آرمی ایئر ڈیفنس بینڈ کی جانب سے سمفونی کا بھی انعقاد کیاگیا۔

کرنل امن آنند، عوامی رابطہ افسر(آرمی)

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More