34 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سماعت سے محروم طلبا کے لئے کالج

Urdu News

نئی دہلی، اپریل 2017، معذور افراد کے امپاورمنٹ سے متعلق محکمہ کے ذریعہ فراہم کردہ اطلاع کے مطابق محکمہ ملک کے 5 خطوں میں سماعت سے محروم افراد کے لئے کالج قائم کرنے کی اسکیم کا نفاذ کررہا ہے۔ اس اسکیم کا آغاز 29 جنوری 2015 کو کیا گیا تھا۔ اس اسکیم میں شمال مشرق سمیت ملک کے 5 خطوں میں واقع یو جی سی سے منظور شدہ یونیورسٹیوں میں سے کسی ایک کالج کو مالی تعاون دینے کی بات کہی گئی ہے تاکہ وہ کالج کے موجودہ بنیادی ڈھانچے میں توسیع کرسکیں اور معاون آلات / ساز و سامان خرید سکیں۔ اس کے علاوہ تنخواہوں اور بھتوں کی ادائیگی کے لئے کالجوں کو گرانٹ کی شکل میں مالی امداد بھی دی جائے گی۔ اس اسکیم کے تحت مرکز کے ذریعہ دی جانے والی زیادہ سے زیادہ امداد کی حد محض ڈھائی کروڑ ہے۔ ڈاکٹر شکنتلا مشرا نیشنل ری ہیبلی ٹیشن یونیورسٹی (ڈی ایس ایم این آر یو) کے ذریعہ بہروں کے لئے مذکورہ اسکیم کی رہنما ہدایات کے مطابق لکھنو میں ایک کالج قائم کرنے کی ایک تجویز کو منظوری دی جاچکی ہے اور موجودہ ڈھانچے کی توسیع کے لئے مالی سال 17۔2016 کے لئے ڈی ایس ایم این آر یو کو 81 لاکھ روپے جاری کئےجا چکے ہیں۔

یہ اطلاع فروغ انسانی وسائل کے وزیر مملکت ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More