27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سریش پربھو # آسک پربھو کے ساتھ اسٹارٹ اپ انڈیا پر براہ راست

Urdu News

نئی دہلی، کامرس اور صنعت  اور شہری  ہوا بازی کے مرکزی وزیر جناب سریش پربھو نے    16  مئی 2018 کو   سوشل میڈیا پر   ایک براہ راست اجلاس میں     امکانی   اور موجودہ  صنعت کاروں  کے  اسٹارٹ اپ انڈیا اور حکومت سےحاصل ہونے والے تعاون کے امکانات کے بارے میں  سوالات کے جواب دیئے۔  یہ جوابات   شام ساڑھے چار بجے اور پانچ بجے کے درمیان دیئے گئے۔ شرکا نے اپنے سوالات  پوچھنے کے لئے       براہ راست اجلاس کے دوران      #ٹیگ آسک پربھو   کا استعمال کیاتھا۔

وزیر موصوف نے    صنعت کاروں کو   دستیاب  فائدوں سے متعلق سوالات کے جوابات دیئے اور     حکومت سے حاصل ہونے والے تعاون کے امکانات کے بارے میں جوابات دیئے۔    انہوں نے   ملک میں    صنعت کاری کے جذبے کو جاری رکھنے پر زور دیا ۔ انہوں نے صنعت کاروں سے کہا کہ وہ    مزید وسائل حاصل کرنے کے لئے اسٹارٹ اپ انڈیا ہب ویب سائٹ کا استعمال کریں۔ انہوں نے     اسٹارٹ اپ کے لئے    ٹیکس  رعایتوں پر   سوالات کے جوابات دیئے۔      شرکا کو جن کے   وزیر موصوف کی طرف سے سوالات کے جوابات دیئے گئے    ،   تعریف کا ایک سرٹی فکیٹ بھی بھیجا گیا ۔  اس سرٹی فکیٹ پر وزیر موصو ف کے دستخط تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More