29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزارت ثقافت نے کوئمبٹور میں سنکلپ سے سدھی پروگرام کا انعقاد کیا

Ministry of Culture organizes Sankalp Se Siddhi Programme in Coimbatore
Urdu News

نئی دہلی۔12؛ عزت مآب وزیراعظم جناب نریندر مودی کے اقدام نئے ہندوستان کی تحریک 2017 سے 2022 ، سنکلپ سے سدھی کو آگے بڑھانے کی غرض سے سری رام لنگا سودمبگئی کالج آف سائنس اینڈ کامرس، اونیناپپلایام، کوئمبٹور میں 12 اگست ، 2017 کو ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ ثقافت اور سیاحت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر مہیش شرما اس موقع پر موجود تھے۔
نئے ہندوستان کی تحریک 2017-2012 میں ملک کو غریبی، بدعنوانی ، دہشت گردی، فرقہ واریت، ذات پرستی اور غیر پاکیزگی سے نجات کی بات کی گئی ہے۔ اس موقعے پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر موصوف نے ہندوستان کو بدلنے اور اصلاح کی فوری ضرورت کی طرف سامعین کی توجہ ایک مثبت تبدیلی کے لیے ایک عام عزم کے ذریعہ مبذول کرائی۔شرکا نے ’’آؤ اور مل جل کر 2022 تک نیا ہندوستان، بنانے کا عزم کریں‘‘ کا عہد کیا جو کہ غریبی ، بدعنوانی ، دہشت گردی، ذات پرستی سے پاک ہو۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More