34 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ستمبر کے پہلے ہفتے میں بینک کھلے رہیں گے اور بینکنگ سرگرمیاں جاری رہیں گی بینکوں میں صرف اتوار ، 2 ستمبر ، سیکنڈ سیٹر ڈے ،8 ستمبر کوتعطیل رہے گی ; 3 ستمبر پورے بھارت میں تعطیل نہیں ہے

Urdu News

نئی دلّی، یہ بات نوٹس میں آئی ہے کہ سوشل میڈیا کے کچھ حصوں میں اس طرح کی افواہیں گشت کر رہی ہیں کہ ستمبر ، 2018 کے پہلے ہفتے کے دوران بینک چھ دن کے لئے بند رہیں گے ، جس کے نتیجے میں عام لوگوں کے درمیان غیر ضروری افرا تفری پیدا ہو گئی ہے ۔
یہ وضاحت کی جاتی ہے کہ ستمبر کے پہلے ہفتے کے دوران بینک کھلے رہیں گے اور بینکنگ سرگرمیا جاری رہیں گی ۔ بینکوں میں صرف 2 ستمبر اتوار اور 8 ستمبر کو سیکنڈ سیٹر ڈے کی تعطیل رہے گی ۔ پیر ، 3 ستمبر کو پورے بھارت میں تعطیل نہیں ہے اور بینک صرف انہی چندریاستوں میں بند رہیں گے جہاں نیگوشی ایبل ایکٹ ، 1881 کے تحت چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے ۔
یہا ں تک کہ اُن دنوں میں بھی تمام ریاستوں میں اے ٹی ایم بھرپور طریقے سے کام کریں گے اور آن لائن بینکنگ لین دین پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ۔ اے ٹی ایم مشینوں سے معقول مقدار میں نقد رقم کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے بینکوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔بینک بقیہ تمام دنوں میں حسب معمول کھلے رہیں گے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More