42 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سب کے لیے زندگی میں مزید آسانی لانے کے لیے بلا رکاوٹ حکمرانی۔ نائب صدر جمہوریہ جناب نائڈو

Urdu News

نئی دہلی،یکم اپریل/ نائب صدر جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج لوگوں کو  4 سی— کردار ، طرز عمل ، ذہنی سطح اور صلاحیت کی بنیاد پر اپنے نمائندوں کا انتخاب کرنے کی ضرورت پر زور دیا نہ کہ دیگر باتوں پر ۔

نائب صدر نے تلنگانہ کے سابق چیف سکریٹری جناب ایس کے جوشی کی “ایکو ٹی کالنگ: ٹورڈز پیپل- سینٹرک گورننس” کا تیلگو ترجمہ ‘سوپاریپلانا’ جاری کرتے ہوئے کہا کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ دیگر4سی- ذات ، برادری ،نقد رقم اور ارتکابِ جرم ، طرز عمل ،ذہنی سطح اور اہلیت کی جگہ لے رہے ہیں ، جو اچھی حکمرانی فراہم کرنے کے لیے لازمی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  “شہریوں پرمرکوز حکمرانی،حکمرانی پر مرکوز رائے دہندگان سےفراہم  ہوگی۔”

نائب صدر نے کہا کہ لوگوں کی امنگوں کو پورا کرنے اور مختلف اسکیموں کو موثر طریقے سے نافذ کرنے کو یقینی بنانے کے لئے اچھی حکمرانی لازمی ہے ۔ لوگوں کی امنگوں کو پورا کرنے کے لئے اچھی حکمرانی بھی اتنی ہی اہم ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ  “خوشی، اچھی حکمرانی سے آتی ہے ۔

منتخب حکومتوں کو ‘عوامی اعتماد کا حامل’ قرار دیتے ہوئے جناب نائیڈو نے انہیں ذمہ داری کے ساتھ کام کرنے اور لوگوں کی ایمانداری سے خدمت کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے تمام شہریوں کی زندگی کو اور زیادہ آسان بنانے کے لیے حکومت کی کوششوں کو بلا رکاوٹ بنانے کے لیے کہا ۔

جناب نائیڈو نے مصنف ڈاکٹر شیلندر جوشی، مترجم جناب انوروراپو برہمیہ اور پبلشر جناب مروتی کی تعریف کی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More